خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے، وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔
ہائی پاور سلیکشن بورڈ گریڈ 21 اور 22 میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران کی ملاقات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی ملاقات ہوئی ۔
ندیم افضل چن اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چودھری منظور بھی ایوان صدر میں موجود تھے ۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔
چودھری منظور نے بلاول بھٹو زرداری کو کل دارالحکومت میں واقع اوجی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹر میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعوت قبول کرلی ۔
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار