2025-02-19@01:22:30 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«کھلی کچہری»:

    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ صوبائی محتسب اعلی اور اکائونٹنٹ جنرل سندھ کی ہدایت پر ٹریژری آفس حیدرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی سربراہی ریجنل ڈائریکٹر محتسب عبدالوہاب میمن اور ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر سید افتخار علی نے کی۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب عبدالوہاب میمن نے بتایا کہ کھلی کچہری کے دوران 27 کیسز کی سماعت ہوئی، جن میں سے 8کیسز حل کر دیے گئے جبکہ باقی کیسز آئندہ کچہری میں نمٹائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد دیگر اضلاع کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر کیسز 2024ء کے ہیں اور آئندہ ماہ تک حل...
    حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد میرپور خاص کے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل سربراہ ایمبیسیڈر (ر) سید رضوان احمد نے کہاہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔ کسی قسم کی رشوت ستانی، یا عوام کو بیجا تنگ کرنے کا آڈیو/وڈیو ثبوت اکھٹا کر کے پیش کرنے سے بھی اس مسئلے کا تدارک ہو سکتا ہے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر، لیاقت کالونی حیدرآباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرڈیڈکشن سے پہلے حیسکو کو، رہائشی کو باہر بلا کر، چوری کا ثبوت دکھانا اور ثبوت اکھٹا کر کے حیسکو کے حکام بالا کو دکھا کر ان کی ڈیڈکشن سے پہلے اجازت لینا لازمی ہے۔ ایسا نہ کرناڈیڈکشن کو غیر قانونی،...
    حیدرآباد ،وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل سربراہ رضوان احمد کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت )حیسکو انتظامیہ کی جانب سے صارف دوست سروس کے تحت ٹنڈو محمد خان اپریشن ڈویژن میں کھلی کچہری۔کا انعقاد۔جس میں ون ونڈو سہولت کی پالیسی کے تحت 380 صارفین نے اپنے مسائل پیش کیئے۔اور 15 لاکھ سے زائد واجبات بھی جمع کرائے۔حیسکو ریجن میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے اور صارفین کے مسائل موقعے پر حل کرنے کا عمل ون ونڈو کسٹومر سروس پالیسی کے تحت شروع ہے۔یہ تمام اقدامات سردار اویس لغاری وفاقی وزیر توانائی اور سید نوید قمر سابق وفاقی وزیر/ایم این اے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس کی ہدایت پر حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری اور BoD ممبر علی رضا تالپور کی ھدایات پر کیئے گئے ہیں حیسکو...
    بدین(نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ بدین سید محمد سجاد حیدر شاہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بدین میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے مالیاتی دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف اداروں کے سرکاری ملازمین نے اپنے مسائل پیش کیے۔ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے پنشن، جی پی فنڈ اور تنخواہوں سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے درخواست گزاروں کے مسائل غور سے سنے اور کئی معاملات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری کے دوران ریجنل ڈائریکٹر سید محمد سجاد حیدر شاہ نے مالیاتی دفتر بدین کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سرکاری...
    ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کھلی کچہری کے شرکاسے خطاب کررہے ہیں
    میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہاہے کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا اصل مقصد عام لوگوں کے مسائل معلوم کرکے حل کرناہے، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے بالکل سنجیدہ ہے۔کھلی کچہری میں جو پیش کئے گئے مسائل کو سنجیدگی سے سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریونیو مسائل کے حل کے لیے مختار کار آفس میں ریونیو ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جس میں ریونیو رکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنا اور سیل سرٹیفکیٹ کا اجرا کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات...
۱