حیسکو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،15 لاکھ ریکوری کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت )حیسکو انتظامیہ کی جانب سے صارف دوست سروس کے تحت ٹنڈو محمد خان اپریشن ڈویژن میں کھلی کچہری۔کا انعقاد۔جس میں ون ونڈو سہولت کی پالیسی کے تحت 380 صارفین نے اپنے مسائل پیش کیئے۔اور 15 لاکھ سے زائد واجبات بھی جمع کرائے۔حیسکو ریجن میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے اور صارفین کے مسائل موقعے پر حل کرنے کا عمل ون ونڈو کسٹومر سروس پالیسی کے تحت شروع ہے۔یہ تمام اقدامات سردار اویس لغاری وفاقی وزیر توانائی اور سید نوید قمر سابق وفاقی وزیر/ایم این اے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس کی ہدایت پر حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری اور BoD ممبر علی رضا تالپور کی ھدایات پر کیئے گئے ہیں حیسکو انتظامیہ کی جانب سے آپریشن ڈویزن ٹنڈو محمد خان میں صارفین بجلی/عوام کے بجلی سے متعلق مسائل سنیں اور موقع پر ہی حل کیے ۔حیسکو ترجمان۔ حیسکو ترجمان کے مطابق سردار اویس لغاری وفاقی وزیر توانائی اورسید نوید قمر سابقہ وفاقی وزیر/ایم این اے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس کی ہدایت پر حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری اور BoDممبر علی رضا تالپور کی موجود گی میں حیسکو انتظامیہ کی جانب سے آپریشن ڈویژن ٹنڈو محمد خان میں صارف /عوام کے بجلی سے متعلق مسائل سنیں اور موقع پر ہی حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، واضح رہے کہ کھلی کچہریاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی ڈویڑن کی ہدایات پر کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں آج آپریشن ڈویڑن ٹنڈو محمد خان کے صارفین کے لئے آپریشن ٹنڈو محمد خان میں کھلی کچہری منعقد کی گئی اور اس میں مجموعی طور پر(380) شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں بیشتر موقع پر حل کر دی گئیں،اکثر شکایات بجلی بلوں کی درستگی کے حوالے سے تھیں،بیشتر صارفین نے بجلی کی اقساط کرواکر بجلی کے بل جمع کروائے جس کی مد میں 15 لاکھ سے زائد کی وصولی ہوئی، اس عمل سے عوام بے حد خوش ہے،حیسکو انتظامیہ کا یہ اچھا اقدام ہے ایک ہی جگہ پر صارفین کے مسائل سننے اور حل کئے جارہے ہیں واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی ڈویڑن کی ہدایات پر حیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ پوری حیسکو ریجن میں جاری رہے گا، تاکہ بجلی صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے، کسٹومر کیئر پالیسی کے تحت ہم حیسکو ریجن کے تمام آپریشن ڈویڑن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوام کے مسائل سننے کے ساتھ ان کو فوری حل بھی کریں گے۔ اس موقع پر BoDممبر علی رضا تالپور نے کہا کہ کھلی کچہری لگانا اور موقع پر ہی صارفین کے بجلی سے متعلق مسائل حل کرنا حیسکو انتظامیہ کا اچھا اقدام ہے جس سے صارفین کو ایک جگہ پر تمام سہولیات دستیاب ہیں، حیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حیسکو انتظامیہ ٹنڈو محمد خان حیسکو ریجن وفاقی وزیر کی جانب سے کا انعقاد صارفین کے کے تحت
پڑھیں:
کوئی اختلاف نہیں، جو ہو رہا ہے، اُس پر خوش ہوں، مصطفیٰ کمال
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، جو کچھ ہو رہا ہے، اُس پر بہت خوش ہوں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور اور متحرک متحدہ بہت پاور فل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ آیا تو اس کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کریں گے اور حل کر بھی لیا ہے، پارٹی کو ہم وقت دیتے ہیں، اس سے عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اس میں بہتری کی ضرورت ہے، مشاورت سے ہدف حاصل کرنا چاہیے، جب کسی نکتے پر پہنچنے میں وقت لگتا ہے تو بات باہر نکل جاتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم اسٹیٹس کو کو چیلنج کر رہے ہیں، کسی کی ذات کی بات نہیں ہو رہی، کراچی اور حیدرآباد نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، لوگوں کے مسائل کیسے حل کیے جائیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ متحرک ایم کیو ایم ہوگی تو لوگوں کے مسائل حل کرے گی، ہمارا فوکس یہ ہے کہ شہر، صوبے اور ملک کے مسائل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو بہت زیادہ فعال اور کارآمد ہونا ہے، رکن اسمبلی بننا ہماری روزی روٹی نہیں ہے، یہ ہمارے کاندھوں پر بوچھ ہے، اس پر لوگوں سے بات کریں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کل دفتر بند تھا۔ 10، 12 خواتین آئی تھیں، وہ وضاحت چاہ رہے تھے کہ جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں، یہ فیصلہ کہاں سے آیا؟
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گھروں کو چھوڑ کر سیاست کرتے ہیں، ہم نے جن کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ان کو فائدہ ہونا چاہیے، ہم 100 فیصد کامیاب نہیں ہو رہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ مشورہ کر کے ٹارگٹ پورا کیا جائے، جب بات ہوتی ہے کئی مشورے دیے جاتے ہیں، مختلف آراء کا ہونا اختلاف نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جب فیصلہ کرنے پر وقت لگتا ہے تو بات باہر نکلتی ہے، جو ہو رہا ہے میں اس سے خوش ہوں، بات کسی شخصیت کی نہیں ہو رہی ہے۔