2025-02-21@20:52:14 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«کول مائنز ایریا میں»:

    ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں واقع کول مائنز ایریا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق اور درجن بھر کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق کول مائنز ایریا میں دھماکا ایک پک اپ گاڑی پر کیا گیا، جس میں مزدور سوار تھے اور وہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے جا رہے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ آئی ای ڈی (Improvized Explosive Device) کے ذریعے کیا گیا ہے، جس کا ہدف پک اپ گاڑی تھی، بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مزدوروں میں سے 9 کی موت واقع ہوگئی جبکہ 7 زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی...
    کوئٹہ: کول مائنز ایریا میں بم دھماکے  میں سوات کے 9 مزدور جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہرنائی شاہراہ  کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 9 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی حضرت ولی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا...
    لاہور (نیوزڈیسک)240 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف مختلف کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ایک سال میں 881 اساتذہ کے خلاف کیسز قائم ہوئے تھے، 23 کیسز کے حوالے سے درخواستیں مسترد کر دی گئیں، 11 اساتذہ اور افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں 6 اساتذہ کو نکال دیا گیا اور 6 کی نوکری میں سال ضبط کر لیا گیا، 36 اساتذہ سے بنیادی تنخواہوں کی ریکوری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 24 اساتذہ کا سالانہ انکریمنٹ روک لیا گیا۔مزید برآں 201 اساتذہ کو مختلف جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 228 اساتذہ کو الزامات سے بری...
    لاہور (نیوزڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں مزید خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ۔ سکول ایجوکیشن نے دو سال سے خالی ٹیچنگ و نان ٹیچنگ پوسٹوں کا ڈیٹا مانگ لیا،تمام سکولوں میں گریڈ 5سے 16کی پوسٹیں ختم کی جائینگی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خالی پوسٹوں کے حوالے سے ریکارڈ ارسال کیا جائے۔ اس قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس ہزار سے زائد اساتذہ کی پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں۔صوبہ بھر میں اس وقت سکولوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کی ہزاروں پوسٹیں خالی ہیں۔ وفاقی حکومت کا غیر اعلانیہ طور پر افغان شہریوں کو راولپنڈی اسلام آباد سے واپس بھیجنے کا فیصلہ
    امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ،چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈبوائز اسکول کا افتتاح کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈ بوائز اسکول یونین کمیٹی نمبر4 ،بلاک 5، لیاقت آباد کا ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اسکو ل کے دورے کے دوران امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے اسکو ل میں ایک پودا لگایا اور دعائے خیر کرائی۔دعا کے بعد منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلبرگ کر اچی وسطی کامران سراج نے کہاا لحمدللہ سوچنے کے معیارات بدل رہے ہیں، جماعت اسلامی...
    لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب کے سیکریٹری نے سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 جنوری سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اہم بیان جاری کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے کل 13 جنوری 2025$ سے کھلیں گے، سردی کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ والدین افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے تصدیق کریں کیونکہ محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کا اعلان اپنے...
    مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی۔ ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں دو سے تین ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ارلی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی تیار کرلی ۔ذرائع کے مطابق صرف میٹرک تک تعلیم والے اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کیا جائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 50 سال تک والے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا آپشن دے دیا محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس سال تک والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری کو لکھ دیا گیا ہے، موجود پالیسی کے تحت 55 سال یا اس سے زائد عمر کے اساتذہ پری میچور ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ برقع...
۱