محکمہ سکول ایجوکیشن کا 2 سے 3 ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں دو سے تین ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ارلی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی تیار کرلی ۔ذرائع کے مطابق صرف میٹرک تک تعلیم والے اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کیا جائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 50 سال تک والے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا آپشن دے دیا
محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس سال تک والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری کو لکھ دیا گیا ہے، موجود پالیسی کے تحت 55 سال یا اس سے زائد عمر کے اساتذہ پری میچور ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
برقع پہنو، نمازپڑھو، شاہ رخ نے بیوی کویہ حکم کب دیا؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اساتذہ کو
پڑھیں:
سرگودھا، ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر، ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق
تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثہ کے بعد زخمی بچے تباہ ہونے والی وین میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے وین کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔
حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سرگودھا میں سکول وین اور ڈمپر کی ٹکر میں سکول ٹیچر اور 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقع پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت جبکہ زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔