ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں واقع کول مائنز ایریا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق اور درجن بھر کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق کول مائنز ایریا میں دھماکا ایک پک اپ گاڑی پر کیا گیا، جس میں مزدور سوار تھے اور وہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے جا رہے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ آئی ای ڈی (Improvized Explosive Device) کے ذریعے کیا گیا ہے، جس کا ہدف پک اپ گاڑی تھی، بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مزدوروں میں سے 9 کی موت واقع ہوگئی جبکہ 7 زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے  فوری طور پر قریبی  اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہرنائی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے، دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دھماکے کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو فوری طور پر ناکام بنایا جا سکے۔

یہ دھماکہ بلوچستان کے حساس علاقے میں ہوا ہے، جہاں اس سے قبل بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، حکام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے چھپے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دھماکے کے

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ

پشاور:

وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر  ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، انہوں  نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
  • وفاقی حکومت کا پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری
  • ڈی پی او شانگلہ سمیت پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • کے پی مائنز اینڈ منرل بل، پی ٹی آئی کا منظوری کے لیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا کے پی مائنز اینڈ منرل بل کی منظوری کیلیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل عمران خان کی اجازت کے بعد ہی منظور کیا جائے گا، تحریک انصاف
  • سیاسی کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے مشروط کردی
  • کے پی حکومت کا صوبے کو ’ہارڈ ایریا‘ ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ