2025-02-28@04:28:50 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«کوئی ثبوت نہیں ملے»:

    دفتر خارجہ نے یوکرین کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فروخت کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تنازع میں انتہائی غیر جانبداری کی پالیسی برقرار رکھی اور اس تناظر میں انہیں کوئی اسلحہ یا گولہ بارود فراہم نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا، روسی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو کو یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ روسی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین میں پاکستانی اسلحے کے استعمال کے تاحال کوئی ثبوت نہیں ملے، یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے حوالے سے بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔ روسی سفارتی ذرائع...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں۔ زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس پر زرتاج گل حیرت سے کہتی ہیں کہ کس نے انہیں پارٹی سے نکالا ہے؟  اس پر صحافی انہیں بتاتا ہے کہ اڈیالہ جیل سے یہ اطلاع آئی ہے۔ زرتاج گل صحافی سے سوال کرتی ہیں کہ یہ انفارمیشن کس کے ذریعے سے آئی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو احکامات بانی پی ٹی آئئ سے آتے ہیں، میں ان پر فوراً عمل درآمد کرتا ہوں، حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔
    وزیر قانون وسینیٹراعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ٹرائل کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کے مقدمے میں اپنی صفائی میں کوئی گواہ اور ثبوت پیش نہیں کر سکے، فیصلہ آ چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کو اپیل کا حق حاصل ہے، چاہتے ہیں کہ ملک میں فیصلے اسی طرح حق اور انصاف پر مبنی ہوں۔ جمعہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتساب عدالت کی جانب سے 14 سال قیداور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  میڈیا میں خبریں شائع ہونے کے بعد جب برطانیہ کی کرائم ایجنسی نے تحقیقات کی تو انہوں نے...
    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اور ان کی پارٹی کے 20 ارکان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔ سلمان اکرم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے گروپ کا اس تقریب میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم ان کے بعض لوگ اس تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے ان کی ٹیم نے اس موقع پر مذاکرات کے حوالے سے کچھ اہم مطالبات پیش کیے...
    پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم  راجہ— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظورپشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدے دار کے لیے دعوت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔ صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدیدارکو دعوت نامہ آیا ہے؟ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جارہے ہیں۔ مذاکرات کے حوالے سے سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ...
    میٹھی،  ذائقہ اور خوشبو دار، سستی اور انتہائی لت آور۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں میٹھی سپاری کی جو حقیقت میں ایک میٹھا زہر ہے۔ یہ پرکشش نظر آنے والے پیکٹس میں آسانی سے دستیاب ہے۔ خوشبو کے ساتھ میٹھی سپاری بہت سارے بچوں اور بڑوں کے لیے پسندیدہ ماؤتھ فریشنر ہیں۔ لیکن اکثر یہ نہیں جانتے کہ یہ بے ضرر نظر آنے والے ساشے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں اور مُنہ اور عمومی صحت کو تباہ کر سکتے ہیں۔ سُپاری میں استعمال ہونے والی چھالیہ عام طور پر انتہائی خراب معیار کی ہوتی ہے، بعض اوقات فنگس اور خوردبینی کیڑوں سے آلودہ ہوتی ہے اور انسانی استعمال کے لیے نا مناسب ہوتی ہے۔ لالچی مینوفیکچررز اس سپاری...
۱