ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامے ملے ہیں: سلمان اکرم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔
صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدیدارکو دعوت نامہ آیا ہے؟ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جارہے ہیں۔
مذاکرات کے حوالے سے سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے دو کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے لوگوں کی ضمانت لی جائے اور سب قانون کے مطابق ہو، حکومت ایک نوٹیفکیشن سے اس پر عمل درآمد کرسکتی ہے، اگرمذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر آگے دیکھیں گے۔
سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حلف برداری سلمان اکرم ٹرمپ کی
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئند چند روز میں امریکا روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ری پبلیکن پارٹی کے دیگر ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔