2025-03-09@17:13:22 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ»:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے جارہا ہے جب کہ نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلےگا۔ دونوں...
فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہونگیں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ،پاکستانی وقت کے مطابق دن 2بجے شروع ہوگا نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج (اتوار)کودبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ،دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی...
آئی سی سی چیمپئںز ٹرافی 2025ء کے فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فائنل مقابلے کےلیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، جہاں 9 مارچ بروز اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔ 4 بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر ایلنگ ورتھ 2023 کے حالیہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور دونوں فائنلسٹوں کے درمیان گروپ اے کے میچ کی ذمہ داری سنبھالی، جسے انڈیا نے 44 رنز سے جیت لیا۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا کو 4...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کےلیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کو آغاز تو اچھا ملا لیکن صرف تھوڑی دیر کا، تیسرے اوور میں 4 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی اور 8 اوور میں اسکور 53 تک پہنچا دیا۔ بعدازاں اگلے اوور میں آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی جب سیٹ ہونے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور...
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے اور دبئی کی کنڈیشنز سے آگاہ ہے۔ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اور اسٹیو اسمتھ پُر اعتماد ہیں کہ ان کے کھلاری کنڈیشنز کو جلدی سمجھ لیں گے۔ میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بس اپنا کھیل کھیلنا پیش کرنا، کنڈیشنز استعمال کرنا 100 اوورز تک اچھا کھیلنا ہوگا۔ دو اچھی ٹیمیں کھیلنے جارہی ہیں، اس میچ کو ایک اچھا مقابلہ ہونا چاہیئے۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ یہ میچ اس بات پر انحصار...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ دبئی میں کل پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدِ مقابل ہوں گے، نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جب کہ پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔لاہور میں دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا۔ سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ کریں گے جب کہ دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔
کراچی(نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا،سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبرپر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئےگی، یہ میچ 5 مارچ کو لاہو ر کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا ورنہ آسٹریلیا کی ٹیم...
چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، کیویز اور بھارتی سورماؤں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔ اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 10ویں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم اور فیصلہ کن مقابلہ ہوگا جس کا فاتح سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لے گا۔ اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔ بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو افغانستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا کیونکہ افغانستان کے تین پوائنٹ ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے 4 پوائنٹ ہو جائیں گے۔ میچ نتیجہ خیز ہونے کی صورت میں جو ٹیم کامیابی حاصل کرے گی...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگر مگر کا معاملہ بھی دلچسپ ہوگیا۔ گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔ گروپ بی میں بدھ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ اب جمعہ کو لا ہور ہی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہوگا۔ کامیابی کی صورت میں 5 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا،بصورت دیگر افغانستان یہ میچ جیت کر 4 پوائنٹس سے تقویت پاکرسیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اس گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ یکم مارچ کو کراچی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ...
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ دبئی میں اپنے تمام میچ کھیلنے سے بھارت کو غیر منصفانہ فائدہ مل رہا ہے۔ بھارت کو بڑا فائدہ یوں ہے کہ وہ اپنے تمام میچ ایک ہی میدان پر کھیل رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی بہت مضبوط نظر آتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام میچ وہاں کھیلنے کا واضح فائدہ ہے۔ آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں گھر پر ہوں اور ٹخنے کی بحالی اچھی ہو رہی ہے، میں اس ہفتے دوڑنا اور گیند بازی کرنا شروع کروں گا۔ آئی پی ایل اگلے ماہ ہے اور پھر ہمارے پاس ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ ہے، تو بہت کچھ ہے...
پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )نیوزی لینڈ کی جانب سے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔گروپ اے سے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت پاکستان کو شکست دے کر گزشتہ روز ہی سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی جبکہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس کامیابی کے بعد بھارت نے تو ناک آؤٹ مرحلے کیلئے ممکنہ طور پر اپنی ٹکٹ پکی کرلی جبکہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر انتہائی مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔ پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال گروپ اے میں بھارت 2...
اسلام آباد( آ ئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی نے کہا ہے کہ بابراعظم میرے فیورٹ پلیئر ہیں ، آسٹریلیا کے میچ اور کپ جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں سے جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا کب جیت جائے گا۔ عمران خان اگر اپنی رہائی چاہتے ہیں تو غیبت کرنے والوں...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب شاہی قلعہ کے دیوان عام میں سجائی گئی۔ لیزر لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ کھلاڑیوں کے نام بھی لیزر لائٹ کی مدد سے لکھے گئے۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی‘ سابق کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، اظہر علی، محمد عامر، وہاب ریاض، شاداب خان، عماد وسیم اور حارث سہیل بھی شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر، چیئرمین پی سی بی کے معاون خصوصی عامر میر‘ سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلرڈائس اور ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر‘ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان‘ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض‘ سابق صوبائی نگران وزیر...
سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹرافی کون اٹھائے گا اس کا فیصلہ تو میچ کے اختتام پر ہوگا.تاہم اسی میدان میں 19 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس تناظر میں تجزیہ کار اس میچ کو دونوں ٹیموں کیلیے اہم اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچ بھی قرار دے رہے ہیں۔ ٹرائی سیریزکےفائنل میں ہوگی چیمپئنزٹرافی کےافتتاحی میچ کی ریہرسل۔ آج پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم...
چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بولنگ بیٹری پوری قوت کے ساتھ تیار نہیں ہے۔ گیرالڈ کوئٹزی ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پاکر حال ہی میں واپس آئے ہیں، بورجر، ولیمز اور اینرچ نورکیا انجری مسائل سے دوچار ہیں، ٹیم کو ریزرو فاسٹ بولرز سے ان کی کمی کو پورا کرنا ہوگا، نورکیا کے متبادل کا انہیں چناؤ کرنا ہوگا۔ وہ جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ میں جوہانسبرگ سپر کنگز اور پریٹوریا کیپٹیلز کے میچ سے باہر ہوگئے، ان کی فٹنس کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، کوئٹزی نے انجری سے واپسی پر ڈربن سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں حصہ لیاتھا، سری لنکا سے سیریز میں انجرڈ ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا مسابقتی میچ تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...