لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب شاہی قلعہ کے دیوان عام میں سجائی گئی۔ لیزر لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ کھلاڑیوں کے نام بھی لیزر لائٹ کی مدد سے لکھے گئے۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی‘ سابق کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، اظہر علی، محمد عامر، وہاب ریاض، شاداب خان، عماد وسیم اور حارث سہیل بھی شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر، چیئرمین پی سی بی کے معاون خصوصی عامر میر‘ سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلرڈائس اور ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر‘ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان‘ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض‘ سابق صوبائی نگران وزیر ابراہیم مراد‘ پی سی بی ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی‘ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا‘ سابق جنوبی افریقن بیٹر جے پی ڈومنی اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی ونرز پاکستان ٹیم کو خاص طور پر خوش آمدید کہتا ہوں‘ قذافی سٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل کیا۔ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہونا تاریخی موقع ہے۔ ایک نسل اس طرح کے عالمی ایونٹس سے محروم رہی ہے۔ چار ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 48 گھنٹوں میں پہنچ جائیں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف ایلرڈائس نے 117 روز میں قذافی اور نیشنل سٹیڈیم کی جدید انداز سے تعمیر اور تکمیل کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہا اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے۔ میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ قذافی سٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے۔ معروف گلوکار عاطف اسلم و دیگر نے چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ گایا۔ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر حاضرین نے خوب حوصلہ افزائی کی۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جیت ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ اس چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے۔ جیت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ ہزاروں لوگوں نے ہر شہر میں ہمارا استقبال کیا۔ پاکستان ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی لوگ انجوائے کریں گے، پاکستان کبھی بہت اچھا کھیلتی ہے کبھی ڈائون ہو جاتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹم سائوتھی نے کہا کہ میزبان پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے۔ چیمپئز ٹرافی کا فارمیٹ ہے ہر میچ بڑا اہم ہوتا ہے۔ مختصر ٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بڑی اہمیت ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن کا ویڈیو پیغام سنایا گیا‘ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کو فینز بہت پسند کرتے ہیں۔ چیمپنز ٹرافی کے ہر میچ کی اہمیت ہوتی ہے۔ چیمپینز ٹرافی میں صرف 8ٹیمیں ہوتی ہیں یہ منی ورلڈ کپ ہوتا ہے ۔ اس ایونٹ میں آپ کو پہلے میچ سے فوکس ہونا پڑتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومینی نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کیلئے اچھا موقع ہے۔ ہم نے پہلی چیمپئنز ٹرافی جیتی‘ ہمیں کئی مواقع ملے‘ اب ہمارے  پاس اچھا موقع ہے، کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں۔ بائولرز بھی اچھے ہیں اور پاور ہائوس بیٹنگ بھی ہے۔ ان کنڈیشنز میں جنوبی افریقہ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ یہ کنڈیشنز سوٹ کرتی ہیں۔ شیکھر دھون ایمبیسیڈر کا بھی ویڈیو پیغام سنایا گیا ‘انہوں  نے کہا کہ 2013ء چیمپئینز ٹرافی میرا یادگار ایونٹ تھا۔ میں نے کم بیک کیا تھا اور مشکل کنڈیشنز تھیں۔ مجھے سائوتھ افریقہ کے خلاف سنچری یاد رہے گی۔2017ء میں جلد وکٹیں گر گئیں اور ہم پر دباؤ پڑ گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہم اچھا کھیلے لیکن فائنل میں جلد وکٹیں گر گئیں۔ پاکستان بھارت میچ کے احساسات کچھ خاص ہوتے ہیں۔ ہر کوئی پاکستان ‘بھارت میچ کی بات کر رہا ہوتا ہے۔ یہ ایک سپیشل ڈے ہوتا ہے اور دونوں ٹیمیں خاص تیاری کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب پاکستان ٹیم نے کہا کہ ہوتا ہے موقع ہے

پڑھیں:

بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

سکھ مذہب کے اہم ترین تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے قریباً 7 ہزار سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچے۔ واہگہ بارڈر سے انڈین یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔

’شاندار استقبال، مکمل مذہبی آزادی‘

تین ہزار سے زیادہ بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راﺅ عاطف رضا، ڈی پی او سردار غیاث گل اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی سمیت دیگر ضلعی افسران نے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات

’مذہبی رسومات کی مکمل آزادی‘

انڈین یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب میں مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے کھانے پینے، رہائش، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو سراہا۔

یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف مذہبی لحاظ سے مطمئن ہیں بلکہ پاکستان میں ملنے والے احترام اور محبت سے بے حد خوش ہیں۔

بھارت سے آئے سکھ یاتری دلجیت سنگھ اور دیگر نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خواہش ہے دونوں ملکوں کی عوام میں یہ پیار، محبت اور احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہے۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

’پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی خواہش‘

مہمان یاتریوں نے اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری اور دوستانہ ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیساکھی میلہ صرف ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور محبت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

’سیکیورٹی کے سخت انتظامات‘

بیساکھی میلہ کے موقع پر گوردوارہ پنجہ صاحب کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، یاتریوں کی حفاظت کے لیے 1500 سے زیادہ پولیس اہلکار اور 26 سیکشنز پر مشتمل ایلیٹ کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ہر ممکن تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں ’وساکھی میلہ‘: دنیا بھر سے سے 45 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع

اگلا پڑاؤ: ننکانہ صاحب

دو روزہ قیام کے بعد سکھ یاتری ننکانہ صاحب روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ 14 اپریل کو بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیساکھی میلہ بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان آمد سکھ یاتری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی
  • پبی میں آٹھویں بین الاقوامی پاک فوج ٹیم اسپرٹ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب
  • آئی سی سی ویمنز کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی
  • کرینہ کپور کی دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
  • اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہوگا، وزیراعظم خطاب کریں گے
  • کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
  • بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
  • ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال