کون بنے کا چیمپئن۔۔؟ سہ ملکی سیریز کا فائنل آج
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹرافی کون اٹھائے گا اس کا فیصلہ تو میچ کے اختتام پر ہوگا.تاہم اسی میدان میں 19 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس تناظر میں تجزیہ کار اس میچ کو دونوں ٹیموں کیلیے اہم اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچ بھی قرار دے رہے ہیں۔ ٹرائی سیریزکےفائنل میں ہوگی چیمپئنزٹرافی کےافتتاحی میچ کی ریہرسل۔ آج پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹکرائیں گی، نیوزی لینڈ نےسیریز کےپہلےمیچ میں پاکستان کو شکست دی،چیمپنئنزٹرافی کاپہلامیچ بھی پاکستان اورکیویزکےدرمیان کھیلا جائےگا۔ نیوزی لینڈ جہاں اس سیریز میں بھرپور فارم میں نظر آئی اور لیگ میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کو زیر کرکے فائنل میں پہنچی، وہیں میزبان گرین شرٹس نے پروٹیز کے دیے گئے 353 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو عبور کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموںنے اب تک 117 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ان میں 61 میں پاکستان جب کہ 52 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی سمیٹی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی جیت کا تناسب برابر ہے اور چار، چار میچز جیت رکھے ہیں۔ فائنل میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں نے ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان
پڑھیں:
نیوزی لینڈ اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
لاہور(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے
نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم