2025-04-15@06:55:03 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«چھاپہ مار کاروائی میں»:

    قصور (نیوز ڈیسک)پولیس نے شہر کے پوش علاقے میں جاری ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر گوجرانوالہ کی معروف وی لاگر نادیہ جاوید سمیت 25 خواتین اور 30 مردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sarfraz Ali Rana (@sarfrazali523) چھاپے کے دوران پولیس نے موقع سے شراب کی متعدد بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد کر لیا، جنہیں قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا...
    فرحان ملک : فوٹو فائل صحافی فرحان ملک کے دفتر پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔دفتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فرحان ملک کا کمپیوٹر اور آفس کی یو ایس بی ڈرائیو ضبط کرلیے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  فرحان ملک کے دفتر پر چھاپہ معمول کی تحقیقات نہیں آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ کراچی: صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاریسندھ ہائی کورٹ نے صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا،...
    ---فائل فوٹو کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس  نے بدنام منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ رینجرز سیکورٹی کانفرنس، کراچی میں عادی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ آپریشن تیز کرنے پر اتفاقکراچی ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز کی زیر... ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2018ء سے منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کراچی میں منشیات سپلائی کا بڑا...
    لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر بغیر لائسنس رکھے گئے شیر کو برآمد کرلیا، اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی گئی، جس میں شہری اظہر محمود کو شیر کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اظہر محمود نے اپنے گھر کی چھت پر غیر قانونی طور پر پنجرے میں شیر رکھا ہوا تھا، جو مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت بغیر اجازت جنگلی جانور رکھنا اور...
    پاکستان کسٹمز انفورسمبٹ کراچی کی یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت گذشتہ شب پرانی سبزی منڈی گلشن اقبال میں قائم مختلف گوداموں پر کاrروائی کی گئی۔ یہ چھاپہ مار کاروائی رینجر 62ونگ کی معاونت سے کی گئی جس میں 5027اسمگل شدہ سیکنڈ ہینڈ ٹائرز برآمد کیے گئے۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں مختلف غیرملکی برانڈز اور سائز کے برآمد ہونے استعمال شدہ ٹائرز کی مالیت 7کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔ برآمد ہونے اسمگل شدہ ٹائرز کو 16مال بردار ہیوی وھیکلز کے ذریعے اے ایس او کسٹمز کے گودام منتقل کردیا گیا، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ٹائرز ضبط کرلیے گئے۔  
    کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) کے صدر رضوان عرفان، چیئرمین ریگل ایریا سفیر بٹ، اور چیئرمین عبداللہ ہارون روڈ فاروق اے بی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں حالیہ دنوں مارکیٹ میں ہونے والی چھاپہ مار کارروائیوں، دوکانداروں کو ہراساں کرنے، اور تاجروں کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ اداروں کو تاجروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے مجاہد اکبر نے تاجروں کے مسائل غور سے سنے اور فوری طور پر ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ مزید برآں، انہوں نے کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی...
    کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کوگرفتارکرکےکروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔   ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم کو چھاپہ مارکارروائی میں طارق روڈ پرواقع جیولری شاپ سےگرفتارکیا گیا، ملزم جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کام کررہا تھا، گرفتارملزم کی شناخت باسط حسین کےنام سے ہوئی۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 60 لاکھ روپے اور 35 ہزارامریکی ڈالرزبرآمد ہوئے، چھاپہ مارکارروائی میں موبائل فون اورحوالہ ہنڈی سےمتعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ ترجمان ایف آئی اے...
    کراچی: ایف آئی اے نےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتارکیا،گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی،ملزم کو شارجہ سینٹر صدر کراچی  کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 10٫000 امریکی ڈالر اور 16,000 یو اے ای درہم برآمد کیے گئے، گرفتارملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ چھاپہ مار کارروائی...
    افغانستان میں طالبان حکام نے خواتین کے واحد ریڈیو اسٹیشن ’ریڈیو بیگم‘ کے دفتر پر چھاپہ مار کر 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا، نشریات بھی معطل کردی گئیں۔ نجی اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے افسران نے وزارت اطلاعات و ثقافت کے نمائندوں کی مدد سے کابل میں ’ریڈیو بیگم‘ کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا۔ نشریات کی معطلی کا سامنا کرنے والے ریڈیو اسٹیشن کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے دفتر کی تلاشی لیتے ہوئے عملے کو روک لیا، کمپیوٹر، ہارڈ ڈرائیوز، فون ضبط کر لیے...
    پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں محفل موسیقی میں پولیس کے چھاپہ مارنے پر خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ خواجہ سراء نوتھیہ چوکی میں داخل ہوگئے اور الزام لگایا کہ پولیس نے ہم پر اسلحہ تان لیا، ایک خواجہ سراء کو زخمی بھی کیا گیا، پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفتیش ہوگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خواجہ سراء کو زخمی نہیں کیا گیا۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے...
    مومن آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوری و چھینی گئی متعدد موٹر سائیکلوں کے انجن اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر فقیر کالونی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عمران، مستقیم، رضوان، طلحہ، ارسلان اور کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے موٹر سائیکلوں کے 3 انجن ، موٹر سائیکلوں کی 15 ٹنکیاں (فیول ٹینک)  3 موٹرسائیکلوں کی سیٹس ، 20  ہینڈل ، ڈبل اسٹینڈ ، رم...
    کراچی: کراچی میں صارم اغوا کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سی آئی اے اسپیشلائزڈ یونٹ نے بیت الانعم پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ زرائع کے مطابق سات جنوری کو نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے سات سالہ صارم محسن کی لاش دس دن بعد زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد کی گئی تھی۔ سی آئی اے ٹیم سراغ رساں کتے لے کر بیت الانعم پہنچی تھی، جس کے خالی فلیٹ کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا گیا۔لاش کی برآمدگی کے بعد عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے...
    پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، اور ان سے میٹر بھی چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘ لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی جانب سے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جب ملازمین نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران...
۱