پشاور، محفل موسیقی میں پولیس کا چھاپہ، خواجہ سراؤں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں محفل موسیقی میں پولیس کے چھاپہ مارنے پر خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
خواجہ سراء نوتھیہ چوکی میں داخل ہوگئے اور الزام لگایا کہ پولیس نے ہم پر اسلحہ تان لیا، ایک خواجہ سراء کو زخمی بھی کیا گیا، پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفتیش ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خواجہ سراء کو زخمی نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور: نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید
پشاور(نیوزڈیسک)خیبر کے علاقے بکر آباد میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔
واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی،
مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جا رہی ہے جس میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔
’یو ایس ایڈ‘ مجرمانہ تنظیم،وقت آ گیا ہے اسے ختم کر دیا جائے، ایلون مسک کا اعلان