کراچی:

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کوگرفتارکرکےکروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔
 
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔

ملزم کو چھاپہ مارکارروائی میں طارق روڈ پرواقع جیولری شاپ سےگرفتارکیا گیا، ملزم جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کام کررہا تھا، گرفتارملزم کی شناخت باسط حسین کےنام سے ہوئی۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 60 لاکھ روپے اور 35 ہزارامریکی ڈالرزبرآمد ہوئے، چھاپہ مارکارروائی میں موبائل فون اورحوالہ ہنڈی سےمتعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کےحوالےسےحکام کومطمئن نہ کرسکا،چھاپہ مارکارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی،ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی،اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا،    ہے، اوردیگرملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے

پڑھیں:

لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار

لاہور:

فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال رؤف کے مطابق ملزم نے 13 سال قبل مبشر سعید نامی بینکر کے گھر تین دیگر ساتھیوں سمیت واردات کی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان مشتاق و دیگر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزمان نے واردات کے دوران مقدمہ مدعی، اسکی اہلیہ اور ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاون کا کہنا تھا کہ 13 سال سے مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، گرفتار ملزم محمد مشتاق بہاولپور کے علاقے یزمان کا رہائشی ہے۔ گرفتار ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق اشتہاری مجرمان کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • کراچی: سولجز بازار سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
  • کراچی: سولجر بازار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار
  • امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین شہری بھارت کے حوالے کر دیا