2025-03-29@11:40:19 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«چمک کے ساتھ موسلادھار بارش»:
اسلام آ باد: دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے احتجاج کے بعد ہونے والے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ زمین اور گھروں کے معاوضوں کی مد میں 151 ارب روپے ادا کردیے گئے ہیں اور دیگر معاہدوں پر عمل درآمد ہوگا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام کی زیر صدارت دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا، سیکریٹری وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان اور سیفران، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، پی این ڈی فنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پشاور اور گرد و نواح میں بدھ کی صبح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواﺅں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اور 27 مارچ کو آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے...
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ،بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچا ،نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، فورٹ منرو، کوہ سلیمان، عارف والا، پاکپتن،صادق آباد ،اوچ شریف، وہاڑی اور پتوکی میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم کو سرد کر دیا۔ کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں سمیت سخی سرور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، کوہ سلیمان فورٹ منرو سخی سرور میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ عارف والا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش کی وجہ سے میپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے،شہری بجلی سے محروم ہو گئے ، پاکپتن...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو معاشی طور پر بدحال کرنے کیلئے رات کے وقت ان کے سیب کے باغات تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ایک طرف ان کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف انہوں نے علاقے کے قدرتی وسائل اور معیشت کو تباہ و برباد کرنے کا مذموم سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پورے مقوضہ علاقے کو مکمل طور پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) یورپی یونین بھارت کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری کے مواقعوں کی تلاش میں ہے۔ یہ بات بھارت کے دورے پر موجود یورپی یونین کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لائین نے آج جمعہ 28 فروری کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے قبل کہی۔ یورپی رہنما جمعرات کو اپنے کالج آف کمشنرز کے ساتھ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچی تھیں، جو اپنے روایتی حلیف، امریکہ کے ساتھ خراب تعلقات کے حوالے سے پیش بندی میں مصروف ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دوست اور دشمن ممالک کے خلاف متعدد محصولات کے اعلان کے بعد یورپی وفد کے دورہ بھارت کا مقصد دنیا...
بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش کے باعث موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،دوسری جانب ملک میں بارشوں کے دھواں دھاراسپیل کے دوران مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا،خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کالام میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، نوشہرہ ،مردان ، چارسدہ...

ایران کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت‘امریکا نے بھارت‘چین‘متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکردیں
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل تجارت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 12 دیگر غیر ملکی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا یہ اقدام ایران کی تیل کی آمدنی کو روکنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ پیسہ عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.(جاری ہے) ایگزیکٹو آرڈرز 13846 اور 13902 کے تحت جاری کی جانے والی پابندیوں میں بھارت، چین، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، سیشلز، لائبیریا اور پاناما کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
لندن(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں قومی ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ کی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نےکہا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔ دوسری جانب نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا پوری قوم ایک ہی گیم دیکھ رہی ہے ، پاکستان کو لازمی طور پر بھارت سے جیتنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنی 544ویں فلم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں وہ ساوتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پربھاس کو ’باہوبلی آف انڈین سنیما‘ قرار دیا۔ یہ فلم معروف ہدایتکار ہنو راگھوپودی کی ہدایت میں بن رہی ہے، جو اس سے قبل سپرہٹ فلم ’سیتا رامم‘ بنا چکے ہیں۔ فلم کو میتری مووی میکرز پروڈیوس کر رہے ہیں، جبکہ سدیپ چٹرجی اس کے سینماٹوگرافر ہیں۔ انوپم کھیر نے پوسٹ میں لکھا، "کمال کی کہانی ہے اور کیا چاہیے لائف میں؟" جس سے فلم کے زبردست ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ اداکار نے حال ہی میں او یو (OYO) کے...
جیکب آباد میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نماز جمعہ میں لوگوں کو تقویٰ الٰہی اور کردار سازی کی دعوت کیساتھ ساتھ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل مشکلات سے آگاہ کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام پیغام انبیاء کے وارث ہیں، اس لئے ان کے اوپر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علماء کرام اور معلمین قرآن مجید کو اپنے کردار سے لوگوں کو دین کی طرف بلانا چاہئے۔ ان کی سیرت اور کردار سے کردار انبیاء اور آئمہ اہل البیت علیہم السلام کی خوشبو آنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفی...
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ 1994ء سے بے نظیر بھٹو حکومت نے اپنے منظور نظر افراد کے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے شرمناک معاہدوں کا سلسلہ شروع کیا اور بعد میں آنے والی زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی حکومتوں نے بھی اس ظالمانہ معاہدوں کے سلسلہ کو جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجیبئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں بھی بجلی کے بھاری بلز اور آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے اور شرمناک معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں...