فیصل آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ،بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچا ،نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، فورٹ منرو، کوہ سلیمان، عارف والا، پاکپتن،صادق آباد ،اوچ شریف، وہاڑی اور پتوکی میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم کو سرد کر دیا۔ کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں سمیت سخی سرور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، کوہ سلیمان فورٹ منرو سخی سرور میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ عارف والا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش کی وجہ سے میپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے،شہری بجلی سے محروم ہو گئے ، پاکپتن اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ وہاڑی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، بارش برسنے سے رمضان المبارک مزید ٹھنڈا ہوگیا، فیصل آباد اور پتوکی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی،،سرسوں،چنے اورگندم کی فصل کو نقصان پہنچا ۔قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش ہوئی ، خیبرپختونخوا کے علاقے مینگورہ ، مالم جبہ ،چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں برفباری نے سماں باندھ دیا، وادی نیلم میں برف باری کے بعد بالائی وادی کی رابطہ سڑکیں بدستور بند رہیں۔
مزیدپڑھیں:دالوں کی قیمتیں، عوام کیلئے اچھی خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بارش اور ژالہ باری کے مختلف علاقوں گرج چمک کے ساتھ علاقوں میں میں بھی

پڑھیں:

کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے دکانوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر 18 دکانداروں کو گرفتار، 15 دکاندار کو جرمانے، چار دکانیں سیل کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گرانفروشی کے الزام میں 18 دکانداروں کو گرفتار، 15 دکاندار کو جرمانے، چار دکانیں سیل کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ میں بروری روڈ، نواں کلی، بلیلی، لیاقت بازار، ائیرپورٹ روڈ و دیگر علاقوں میں قصابوں اور جنرل اسٹورز کے خلاف کاروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران 110 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 4 دکانیں سیل، 18 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 4 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا۔ 35 دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار
  • آزاد کشمیر: شدید برف باری کے بعد تودے گرنے سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود، بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان
  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا
  • استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع
  • ہجرت، نقل مکانی، آباد کاری وغیرہ وغیرہ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • مختلف شہروں میں موسم کے رنگ سہانے، پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارش
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،موسمیات