2025-01-27@16:59:15 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«پچز پر»:

    ملتان: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کوملا، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز بنانا ہوں گی۔ میچ کے بعد گفتگو میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا میچ ہارنے کا افسوس ہے، اسپن ٹریک پر لمبی پارٹنرشپ بہت ضروری ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ان کنڈیشنز میں چار میں سے تین میچ جیتے، ان پچوں پر ہمارے بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ککی جو حوصلہ افزا ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے وہ نہیں آیا۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی آخری دو وکٹ پر پارٹنر شپ...
    ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیوین املیج نے کہا کہ ہم اچھی بیٹنگ کیلیے پر اعتماد تھے اور بڑی شاٹس بھی کھیلیں لیکن یہ پچ بہت مشکل اور چیلنجنگ ہے۔ کھیل کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 اننگز یہاں کھیلیں اور اس سے سیکھا ہے، سیکھنے سے ہی چیلینج کا سامنا کیا جا سکتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ پیر کو پاکستان کو جلدی آؤٹ کر لیں، ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ٹیوین املیج نے کہا کہ کریبیئن اور یہاں کی اسپن پچ میں بہت فرق ہے، ہماری کنڈیشن کے مقابلے یہاں گیند اسپن زیادہ ہوتی ہے، جو بیٹرز کے لیے بہت زیادہ مشکل ہے، اس...
    کراچی: ’’ہمیں چند انڈسٹرئیل سائز پنکھے اور ہیٹرز چاہیے ہوں گے،شاید کچھ اور بھی درکار ہو وہ آپ کو بتا دیں گے، دنیا جب اپنی مرضی کی پچز بنا کر میچ جیتتی ہے تو ہم کیوں ایسا نہ کریں‘‘۔ میٹنگ میں جب ایک سلیکٹر نے پی سی بی حکام سے یہ کہا تو سب کو حیرت ہوئی کہ پنکھوں اور ہیٹرز کا پچ کی تیاری سے کیا تعلق جو یہ مانگ رہے ہیں،ایک نے تو آہستہ سے یہ تک کہہ دیا’’وڈا آیا عاقب آئین اسٹائن‘‘ خیر فرمائش پوری کر دی گئی۔ پھر استعمال شدہ پچ پر دوسرا میچ کرانے کا فیصلہ ہوا،پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے والی انگلش ٹیم بھی ملتان میں پریکٹس کے...
    ویسٹ انڈیز ٹیم کے بولنگ کوچ جیمز فرینکلن نے کہا ہے کہ ہمارے ہی نہیں اس پچ پر پاکستان کیلئے بھی بیٹنگ کرنا چیلنج ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ہماری بولنگ پرفارمنس آج بہترین رہی، ہماری آخری پارٹنرشپ سے ٹیم ٹوٹل اچھا ہو گیا۔ اب ہمارے پاس کل میچ پر کنٹرول کرنے کا موقع ہے، کل ہم لمبی پارٹنرشپس کی کوشش کریں گے۔ویسٹ انڈیز بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ اس پچ پر ٹاپ آڈر کےلیے بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہے، اس پچ پر بیٹنگ پاکستان کے لیے بھی چیلنج ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس کنڈیشن سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو رہا ہے، انہیں رزلٹ مل رہا ہے۔
    ملتان(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی۔ میچ کے بعد گفتگو میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ ملتان کی پچ بہت مشکل تھی جہاں بال بہت اسپن ہورہی تھی، پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے ایسی پچ تیار کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پاکستانی شائقین نے ہمیں بھی سپورٹ کیا، شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا۔ کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ...
    انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں میچ کے دوران سانپ پچ پر پہنچ گیا۔ یہ واقعہ ملائیشیا کے شہر جوہر میں آئرلینڈ اور انگلینڈ میں میچ کے دوران پیش آیا، انگلش ٹیم کی بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ دکھائی دیا جس پر مقابلہ روک دیا گیا۔ بیٹر جیمائمہ اسپینسر نے بیٹ کو الٹا کرکے اس کے ہینڈل سے سانپ کو پچ سے ہٹایا اور پھر اسے وہاں سے باہر لے جایا گیا، بعد میں یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔  
    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں جس طرح کی پچ تیار کی گئی ہے یہ میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کی پچز نہیں بنی تھیں، بال زیادہ اسپن ہورہی ہے جس کی وجہ سے بیٹرز کو مشکل ہورہی ہے، ہم آہستہ آہستہ خود کو اس پچ کے لیے تیار کررہے ہیں اور سیکھ رہے ہیں، سب کو سمجھنا ہوگا کہ آگے کی کرکٹ مشکل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 رنز پر 4...
۱