اس پچ پر پاکستان کیلئے بھی بیٹنگ کرنا چیلنج ہے، جیمز فرینکلن
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز ٹیم کے بولنگ کوچ جیمز فرینکلن نے کہا ہے کہ ہمارے ہی نہیں اس پچ پر پاکستان کیلئے بھی بیٹنگ کرنا چیلنج ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ہماری بولنگ پرفارمنس آج بہترین رہی، ہماری آخری پارٹنرشپ سے ٹیم ٹوٹل اچھا ہو گیا۔ اب ہمارے پاس کل میچ پر کنٹرول کرنے کا موقع ہے، کل ہم لمبی پارٹنرشپس کی کوشش کریں گے۔
ویسٹ انڈیز بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ اس پچ پر ٹاپ آڈر کےلیے بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہے، اس پچ پر بیٹنگ پاکستان کے لیے بھی چیلنج ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس کنڈیشن سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو رہا ہے، انہیں رزلٹ مل رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ میں ساجد خان کی گھومتی گیندیں، ویسٹ انڈیز کے بیٹرز بے بس، پاکستان کو 254 رنز کا چیلنج
ملتان :ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان کی شاندار اسپن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو الجھن میں ڈال دیا۔
ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 244 رنز بنائے، جس میں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا، تاہم 76 کے اسکور پر پاکستان کے چار اہم بیٹرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شان مسعود، محمد ہریرہ صرف 2، 2 رنز بنا سکے، جبکہ کامران غلام نے 19 اور بابر اعظم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن ساجد خان کی ایک شاندار اسپن گیند پر بے بس نظر آئے، گیند کی گھماؤ نے انہیں حیران کر دیا، جس کا اظہار انہوں نے اپنے تاثرات سے بھی کیا۔
دلچسپ بات یہ ہوئی کہ ساجد خان نے ویریکن کی الجھن پر ریسلر جان سینا کے مشہور چار انگلیوں والے انداز میں جشن منایا، جس پر ویریکن بھی مسکرا اٹھے۔