2025-01-23@21:40:33 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«پاونڈ فیصلے»:

    ایک سو نوے ملین پاونڈ فیصلے کیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے 190ملین پاونڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردیا گیا ہے۔سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک دو روز مطالعہ کرنے کے بعد اپیل کی منظوری دیں گے۔ اپیل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کی عدالت کا فیصلہ منسلک کیا گیا ہے۔ اپیل میں نیب کی...
    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا...
    اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں ، یہ ایک اوپن اینڈ شیٹ کیس تھا ، بانی پی ٹی آئی مذہبی کا رڈ کی آڑ میں چھپنے کے بجائے کرپشن کا جواب دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 190 ملین پاونڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ میاں بیوی نے رشوت میں 2 سو کنال زمین ہتھیائی، ٹرسٹ بنایا گیا، انگوٹھیاں لی گئیں، لاہور میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا۔ ملکی تاریخ میں اس سے بڑی کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
    پی ٹی آئی کا 190ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے 190ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس) کا فیصلہ اگلے 48 گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 190 ملین پاﺅنڈ کیس کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ اور عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا اور شواہد کی بنیاد پر اس کیس میں سزا سنائی گئی۔ وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہزاد اکبر کی سربراہی میں ایسٹ ریکوری یونٹ نے 2020 میں ایک خط کے ذریعے کہا کہ یہ رقم حکومت پاکستان کو واپس مل چکی ہے۔ تاہم، یہ رقم بند لفافے کے ذریعے دوبارہ اسی شخص کو واپس کر دی گئی جس سے ضبط کی گئی تھی۔ ...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس فیصلے سے کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز لاہور:بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 9نو مئی اور 5اکتوبر کے 2کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔ان...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ)190 ملین پائونڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10  لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جبکہ عدالت نے ذلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرح شہزادی عرف گوگی، ضیاء المصطفی  نسیم سمیت چھ  ملزموں کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا ہے اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس کیس میں نہ مجھے فائدہ ہوا ہے اور نہ حکومت کو کوئی نقصان ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے، تمام کیسز کا سامنا کروں گا، ایک آمراپنی ذات کے لیے یہ سب کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس والوں کوپلاٹ دیے گئے،...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا تحریری فیصلہ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کو نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 10-اے کے تحت سزا سنا دی گئی ۔اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے ، بانی پی ٹی آئی کرپشن میں ملوث پائے گئے ، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بشری بی بی کو سزا سنانے کے بعد جیل عملے نے حراست میں لے لیا ہے۔ بشری بی بی کے لئے اڈیالہ جیل میں خصوصی سیل بھی پہلے ہی سے تیار تھا 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ بشری بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سنا دی گئی ہے القادر یونیورسٹی کی زمین ضبط کرنے کا حکم دیا گیا اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا اس دوران عمران خان انکی اہلیہ بشری بی بی...
    علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی کا نہیں عدلیہ کا امتحان ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں القادر ٹرسٹ کا کیس عوام کے سامنے آئے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں بریت ہونی ہوتی تو پہلے دن ہی ہوجاتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مہینہ ہوگیا فیصلے کی تاریخ آگے بڑھائی جارہی ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ فیصلے میں کیا لکھیں۔
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کل صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو آگاہ کردیا۔وکیل عمران خان خالد یوسف چودھری نے بھی تصدیقکی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 ء کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے...
    عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کل صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو آگاہ کردیا۔وکیل عمران خان خالد یوسف چوہدری نے بھی تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔خیال...
۱