عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کل صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو آگاہ کردیا۔وکیل عمران خان خالد یوسف چوہدری نے بھی تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی۔واضح رہے کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع

سٹی42 : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں گیارہ جون تک  توسیع کر دی۔

 کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی،بشرا بی بی کے وکیل انصرکیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ  نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔

 عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی،بشری بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔
 
 

اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، پارٹی رہنمائوں کی ملاقات آج بھی نہ ہوسکی
  • عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، رہنماؤں اور وکلا کی ملاقات آج بھی نہ ہوسکی
  • عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، رہنماؤں اور وکلا کی ملاقات آج بھی نہ ہوسکی
  • راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان نیب ریفرنسز سے ڈسچارج
  • رینٹل پاور ریفرنسز؛ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا
  • بشریٰ بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع
  • بشری بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں؟ رپورٹ عدالت میں جمع
  • بشری بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع
  • 26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
  • 26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع