ایک سو نوے ملین پاونڈ فیصلے کیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ایک سو نوے ملین پاونڈ فیصلے کیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے 190ملین پاونڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردیا گیا ہے۔
سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک دو روز مطالعہ کرنے کے بعد اپیل کی منظوری دیں گے۔ اپیل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کی عدالت کا فیصلہ منسلک کیا گیا ہے۔ اپیل میں نیب کی جانب سے پہلی انکوائری بند کرنے کا ذکر بھی کیا ہے۔ عدالتی فیصلے سے قبل فیصلہ ریلیز ہونے کا اعتراض بھی اپیل میں اٹھایا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ ہمارے پاس 190 ملین پاونڈ فیصلے کے بعد سامنے آیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاونڈ فیصلے اپیل تیار
پڑھیں:
اسٹیج ڈراموں میں عریانی روکنے کیلیے پنجاب حکومت اداکاراؤں کے کپڑوں کی منظوری دے گی
لاہور:پنجاب حکومت نے اسٹیج ڈراموں میں فحشی اور نازیبا مواد کی روک تھام کیلیے نیا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے اسٹیج اداکاراؤں کے تھیٹر کیلیے ملبوسات کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈرامے میں وہی کپڑے پہنے جائیں گے جن کی منظوری دی جائے گی۔
نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات کیسے ہوں وہ بھی مانیٹرنگ ٹیم سے پاس کروائیں جائیں گے جبکہ اداکاراؤں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شامل ہیں۔
کئی اداکارائیں ملبوسات ہی ایسی تیار کرواتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کے خلاف ہوتے ہیں۔ ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔