اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے جو اس عدالتی فیصلے کے بعد سامنے آیا تھا۔
سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ اپیل میں نیب کی جانب سے ابتدائی انکوائری بند کرنے کا ذکر اور عدالتی فیصلے سے قبل ججمنٹ ریلیز ہونے پر اعتراض بھی شامل ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ اپیل مضبوط نکات پر مبنی ہے اور بانی پی ٹی آئی اس حوالے سے حتمی فیصلے کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی فیصلے کے گیا ہے

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مقدمہ کی پیروی کیلئے کتنے وکلا پر مشتمل نئی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی؟جانیے

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمہ کی پیروی کیلئے نئی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی قانونی ٹیم 14رکنی وکلا پر مشتمل ہے،قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کا ڈرافٹ تیار
  • 190ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نےاپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا
  • 190 ملین پاؤنڈ فیصلےکیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
  • ملین پائونڈز کیس کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں، عطا اللہ تارڑ
  • سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
  • بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے مجرم کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
  • توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مقدمہ کی پیروی کیلئے کتنے وکلا پر مشتمل نئی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی؟جانیے
  • 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے،جرمن میڈیا