2025-03-23@01:45:21 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«ٹکٹوں پر 20 فیصد»:

    لاہور(نیوزڈیسک)ریلوے نے عید کے تینوں دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان کردیا، صارفین تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں پر سہولت حاصل کرسکیں گے۔ پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے تینوں دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، مسافر تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایتی ٹکٹ حاصل کریں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے دیا
    سٹی 42 : مسافروں کیلئے اچھی خبر ہے کہ ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے عید کے تینوں روز ٹکٹوں پر رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ریلوے انتظامیہ کے مطابق تمام میل ایکسپریس ، پسنجر اورانٹرسٹی ٹرینوں کی ٹکٹوں پر 20فیصد رعایت ہوگی، رعایت ریزرویشن کاونٹرز سے کرنٹ بکنگ پر ہوگی۔ مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایت حاصل کریں گے۔ رعایت ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والی ٹرینوں پر ہو گی۔  ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے  کہ رعایت کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔  
     پی آئی اے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ پر متعلقہ بینک کی جانب سے 5 فیصد چارجز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔کارڈز پر ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد مرچنٹ چارجز ٹکٹ کی قیمت کےعلاوہ ہیں، سیکڑوں ٹکٹ پر روزانہ لاکھوں روپے مرچنٹ چارجز کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں، اکثر صارفین کو اس کٹوتی کا علم ہی نہیں ہوتا، موبائل فون پر میسج آنے پر چارجز کی وصولی کا علم ہوتا ہے۔ایئرلائن کال سینٹر سے کٹوتی سے متعلق بینک سے رابطہ کرنے کا ٹکا سا جواب دیا جاتا ہے، صارفین کی جانب سے مرچنٹ چارجز ایئرلائن سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا آن لائن بکنگ پر 5 فیصد چارجز کے حوالے...
    پی آئی اے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ پر متعلقہ بینک کی جانب سے 5 فیصد چارجز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ کارڈز پر ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد مرچنٹ چارجز ٹکٹ کی قیمت کےعلاوہ ہیں، سیکڑوں ٹکٹ پر روزانہ لاکھوں روپے مرچنٹ چارجز کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں، اکثر صارفین کو اس کٹوتی کا علم ہی نہیں ہوتا، موبائل فون پر میسج آنے پر چارجز کی وصولی کا علم ہوتا ہے۔ایئرلائن کال سینٹر سے کٹوتی سے متعلق بینک سے رابطہ کرنے کا ٹکا سا جواب دیا جاتا ہے، صارفین کی جانب سے مرچنٹ چارجز ایئرلائن سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا آن لائن بکنگ پر 5 فیصد...
    لاہور: ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ٹرنیوں کے کرایے بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ ریلویز نے مسافر ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری 2025 سے ہوگا، ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس اور آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ 30 جنوری 2025 کو پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کی تھی جس کے مطابق ریفنڈ پالیسی کے تحت مسافر پوائنٹ آف سیل...
    لاہور: محکمہ ریلویز کو پچھلے مالی سال 88 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق محکمہ ریلویز آپریشنل منافع میں ہے، پنشن اور تنخواہیں آپریشنل اخراجات کا حصہ نہیں۔ دوسری جانب پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی ہے، ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے۔ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی اور روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فیصد...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے، حکام کی جانب سے نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق ریفنڈ پالیسی کے تحت ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کیلیے، ٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے۔ ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کی یہ ریفنڈ پالیسی ’رابطہ‘ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹے کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے...
    اقصیٰ شاہد : پاکستان ریلوے نے نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ۔  پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کردی ، ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کے لیے  رابطہ  کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر لاگو ہوگی۔  جاری کردہ پالیسی کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیےٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس کی جائے گی، روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی، روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی، ٹرین کی روانگی کے بعد صرف دو گھنٹے کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گا، اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی دستیابی میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے تاکہ مزید شائقین کرکٹ یہ موقع حاصل کر سکیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ شائقین کی زبردست دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی، جبکہ پاکستان-نیوزی لینڈ، آسٹریلیا-انگلینڈ، اور پاکستان-بنگلہ دیش کے میچز کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔   پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا مقابلہ 22 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔ خلیجی اخبار الامارات الیوم کے مطابق یو اے ای سے بعض اہم مقامات کے لیے ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں 47 فیصد سے زائد تک کی کمی واقع ہوئی ہے، نئے سال اور امارات میں سکولوں کی تعطیلات کے موسم کے دوران 100 فیصد تک اضافے کے بعد اب ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے کیوں کہ بیشتر ممالک میں نئے سال کی تعطیلات، سکولوں کے پہلے سمسٹر کی چھٹیوں کے اختتام اور نئے سال کے آغاز پر ایئرلائن کے ٹکٹوں کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنیوں کا کہنا ہے کہ...
۱