پی آئی اے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!بڑا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پی آئی اے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ پر متعلقہ بینک کی جانب سے 5 فیصد چارجز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
کارڈز پر ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد مرچنٹ چارجز ٹکٹ کی قیمت کےعلاوہ ہیں، سیکڑوں ٹکٹ پر روزانہ لاکھوں روپے مرچنٹ چارجز کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں، اکثر صارفین کو اس کٹوتی کا علم ہی نہیں ہوتا، موبائل فون پر میسج آنے پر چارجز کی وصولی کا علم ہوتا ہے۔ایئرلائن کال سینٹر سے کٹوتی سے متعلق بینک سے رابطہ کرنے کا ٹکا سا جواب دیا جاتا ہے، صارفین کی جانب سے مرچنٹ چارجز ایئرلائن سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا آن لائن بکنگ پر 5 فیصد چارجز کے حوالے سے کہنا ہے کہ بینکس فارن کرنسی ٹرانزیکشن چارجز وصول کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ٹینڈر کے ذریعے پاکستانی بینک کا انتخاب کیا ہے جس سے چارجز کا خاتمہ ہوگا، بینک کے ساتھ انٹیگریشن آخری مراحل میں ہے جس کے بعد اضافی چارج نہیں لگےگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی کھلاڑی نے ٹیم کی شکست پر اپنی شاندار اننگز کو بے کار قرار دیدیا
انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے کرن نائر نے ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی شاندار بلے بازی کو بے کار قرار دے دیا۔
پریس کانفرنس میں جب ان سے ان کی شاندار پرفارمنس کے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے بات کرنے میں کوئی فائدہ نہیں۔ وہ اچھا کھیلے لیکن ان کی ٹیم میچ ہار گئی۔ اگر ان کی کسی اننگز سے ٹیم نہیں جیت سکتی تو اس اننگز کی کوئی اہمیت نہیں۔
بھارت کی جانب سے ٹرپل سینچری جڑنے والے کرن نائر کا کہنا تھا کہ وہ پُر اعتماد تھے کہ وہ پہلے بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں اور وہ کچھ نیا نہیں کرنے جارہے۔ لیکن ان کے دماغ میں یہ بات تھی کہ انہیں چند گیندوں میں گیم اور ماحول میں تیزی لانی ہے۔