City 42:
2025-04-15@09:34:16 GMT

ٹکٹوں کی نئی پالیسی؛ پاکستان ریلوے نے اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

اقصیٰ شاہد : پاکستان ریلوے نے نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ۔ 

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کردی ، ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کے لیے  رابطہ  کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر لاگو ہوگی۔ 

جاری کردہ پالیسی کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیےٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس کی جائے گی، روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی، روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی، ٹرین کی روانگی کے بعد صرف دو گھنٹے کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گا، اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی ، پی او ایس سےخریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف انہی کاؤنٹرز پر ہوگی ۔ 

طلبا کی داخلہ اور ٹیوشن فیس معاف،پرائیویٹ سکولوں کے لئے نیا حکم آ گیا

پالیسی میں کہا گیا ہے کہ ریفنڈ لینے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور CNIC کی کاپی جمع کرانا ہوگی، کینسلیشن سلپ اور رقم دی جائے گی، آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ صرف اسی آن لائن سروس کے ذریعے ممکن ہوگا، جس سے ادائیگی کی گئی ہو ، آن لائن ٹکٹوں کے لیے بھی وہی ریفنڈ پالیسی ہوگی جو POS کے لیے مقرر ہے، آن لائن ٹکٹوں کا ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا، آن لائن ٹکٹ اگر ٹرین کی روانگی میں 1 گھنٹے 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو ٹکٹ کینسل نہیں ہوگا۔ 

پاکستان 2030ء تک 60 فیصد قابلِ تجدید توانائی کا ہدف رکھتا ہے، سینیٹر شیری رحمٰن

حکام پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی بکنگ سے متعلق درست معلومات حاصل کریں اور ریفنڈ کے قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کی واپسی کے لیے درخواست دیں، مزید معلومات کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن یا پاکستان ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رقم واپس کی جائے گی پاکستان ریلوے آن لائن ٹکٹ ٹکٹوں کی کے لیے

پڑھیں:

عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

— فائل فوٹو

سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس
  • بتایا جائے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟حامد رضا
  • پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آنے کو ہے تیار،گورنر اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا
  • گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا
  • جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، چین کا مطالبہ
  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان، کیا کچھ ملے گا؟
  • بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان