UrduPoint:
2025-04-16@22:51:33 GMT

متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔ خلیجی اخبار الامارات الیوم کے مطابق یو اے ای سے بعض اہم مقامات کے لیے ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں 47 فیصد سے زائد تک کی کمی واقع ہوئی ہے، نئے سال اور امارات میں سکولوں کی تعطیلات کے موسم کے دوران 100 فیصد تک اضافے کے بعد اب ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے کیوں کہ بیشتر ممالک میں نئے سال کی تعطیلات، سکولوں کے پہلے سمسٹر کی چھٹیوں کے اختتام اور نئے سال کے آغاز پر ایئرلائن کے ٹکٹوں کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنیوں کا کہنا ہے کہ چند اہم مقامات کے لیے راونڈ ٹرپ ٹکٹوں کی قیمتیں جو نئے سال کے رش کے دوران 2 ہزار 400 درہم تک میں دستیاب تھیں اب ان کی قیمتیں کم ہوکر تقریباً 1 ہزار 200 درہم رہ چکی ہیں، ان قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے اور کم ہوکر 1 ہزار 50 تک بھی ہوسکتی ہے، ٹکٹوں کی قیمتوں میں مارچ کے وسط تک 20 سے 30 فیصد تک کمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رواں برس مارچ کے آخر میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ شروع ہوجائے گا، اس سے پہلے بھی چھٹیوں کے دوران یورپ کے اہم مقامات کے راونڈ ٹرپ ٹکٹ کی قیمت بڑھ کر 3 ہزار 500 درہم تک چلی گئی تھی جس میں اب کمی ہوئی ہے اور اب اس کی قیمت 2 ہزار 300 درہم تک رہ چکی ہے، یہ تقریباً 34 فیصد سے بھی زائد کی کمی بنتی ہے، ٹکٹوں کی قیمتوں میں موجودہ کمی کی ایک وجہ ایئرلائنز کی جانب سے رعایتی آفرز ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ان دنوں ایک اہم عرب ملک کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 500 درہم سے کم ہوکر 1 ہزار 400 درہم ہوگئی ہے، اسی طرح ایشیائی ممالک کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی 33 فیصد تک کمی ہوئی ہے، جو ٹکٹ پہلے 1 ہزار 800 درہم میں دستیاب تھیں اب ان کی قیمت کم ہوکر 1 ہزار 200 درہم پر آگئی ہے اور توقع ہے رمضان المبارک کے وسط تک ٹکٹوں کی قیمتیں کم رہیں گی، تاہم رمضان کے آخری ایام اور عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر طلب میں اضافے کے باعث ٹکٹوں کی قیمتیں پھر سے بڑھ سکتی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی تعطیلات کی قیمتیں کے دوران نئے سال ہوئی ہے

پڑھیں:

سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، بھاری اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ کراچی میں فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی خطرناک حد کو چھو گیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے تک جا پہنچا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سنہری ہلچل جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کر دیا ہے۔

سونے کی اس تیز رفتاری نے زیورات کے خریداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جبکہ سرمایہ کار اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات کی سویلین اور عسکری قیادت کی پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف
  • برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی
  • سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، بھاری اضافہ
  • متحدہ عرب امارات میں شادی، طلاق اور بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی
  • کاروباری اعتماد بحال؛ پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • متحدہ عرب امارات میں عدالتی نظام اور عوامی سروسز کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ
  • اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
  • اوگرا نے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
  • اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
  • شام کے صدر احمد الشراع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات