سٹی 42 : مسافروں کیلئے اچھی خبر ہے کہ ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے عید کے تینوں روز ٹکٹوں پر رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ریلوے انتظامیہ کے مطابق تمام میل ایکسپریس ، پسنجر اورانٹرسٹی ٹرینوں کی ٹکٹوں پر 20فیصد رعایت ہوگی، رعایت ریزرویشن کاونٹرز سے کرنٹ بکنگ پر ہوگی۔ مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایت حاصل کریں گے۔ رعایت ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والی ٹرینوں پر ہو گی۔ 

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے  کہ رعایت کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔  

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسرائیل کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں کے بعد غزہ میں وحشیانہ بمباری میں مزید شدت آگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی بمباری کی زد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر بھی آگیا۔

اقوام متحدہ  کے دفتر پر اسرائیلی حملے میں 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک غیرملکی اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار کی شناخت اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں 430 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں سے 180 سے زائد بچے شامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر مسافروں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں کمی کا نوٹفیکیشن جاری
  • ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل، مسافروں کیلئے اہم خبر
  • پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • ریلوے کا عیدالفطر پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول جاری
  • پیپر بانڈز کا دور ہوا ختم، ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
  • عیدالفطر پر سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا
  • جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد