2025-04-19@08:45:05 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«ٹارگٹ کلنگ»:

     سٹی42:  کراچی میں لسانی تشدد  کو ابھار کر تفرقہ اور تقسیم ک یسیاست ایک بار پھر سر اٹھانے لگی، پہلے ٹریفک حادثات کو لے کر  لسانی بنیاد پر  تشدد بھڑکایا گیا اور گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات ہوئے، اب  ایک لسانی گروہ کے گڑھ میں سیاسی شخصیت کا قتل ہو گیا۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یونین کونسل کے ہر دلعزیز  چیئرمین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ  اورنگی ٹاؤن میں یوسی 1 کے دفتر میں بیٹھے ہوئے عامر بھٹو پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔...
    شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں یوسی 1 کے دفتر میں بیٹھے عامر بھٹو پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عامر بھٹو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بھی پہنچی اور واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی  نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واردات می ملوث ملزمان بے نقاب ہوں گے اور ہم اُن کا آخر تک پیچھا کریں گے۔ پولیس...
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایس ایم جیز خرید رہے ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد آتے ہیں اور ویڈیو بناتے ہیں، پولیس کے پہنچنے پر فرار ہو جاتے ہیں۔ آئی جی کے پی نے بتایا ہے کہ جنوبی اضلاع میں پولیس انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، کمزور عمارتوں کی مرمت کروا رہے ہیں، ڈی آئی خان اور بنوں ریجن میں نئے تھانے اور پولیس لائنز بنا رہے ہیں۔ آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو...
    دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز...
    فوٹو اسکرین گرایب جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے نائب امیر مولانا نظام الدین کے قتل کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک غیاث گل خان نے پریس کانفرنس میں مولانا نظام الدین کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز نے مولانا نظام الدین کو 21 مارچ کو درس دینے کے بعد گھر جاتےہوئےشہید کیا تھا۔ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ چھاپے کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کو اٹک اور دوسرے کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، دونوں ٹارگٹ کلرز کا تعلق میانوالی سے ہیں۔
    کراچی کے علاقے خیرآباد میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا شیر زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ منگھو پیر تھانے میں مقتول کے ماموں شوکت خان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مجھے آبائی گاؤں بٹگرام سے فون آیا، کراچی کے عباسی شہید اسپتال گیا تو بتایا گیا بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مولانا شیر زادہ مومن آباد میں گھر سے سحری کے بعد مسجد جانے کے لیے نکلے تھے، منگھو پیر میں 100 فٹ روڈ پر انہیں نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔ دوسری جانب نائب صدر جے یو آئی سندھ قاری عثمان کے مطابق مولانا شیر زادہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ...
    اسلام ٹائمز: امریکہ نے شہید سید حسن نصراللہ کے قتل کے لیے ضروری اسلحہ فراہم کرنے علاوہ اس قتل کی نامحدود سیاسی حمایت بھی کی ہے جس کے باعث صیہونی حکمرانوں کے خلاف کوئی عدالتی کاروائی نہیں ہو سکی اور ان پر جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقدمہ نہیں چل سکا۔ البتہ یہ جرائم اور مظالم وقت گزرنے فراموش نہیں کیے جائیں گے اور جتنی بھی دیر سے سہی آخرکار امریکہ اور صیہونی رژیم کو ان جرائم کی سزا ملے گی۔ تحریر: علی احمدی   اگرچہ شہید سید حسن نصراللہ کی ٹارگٹ کلنگ میں امریکہ کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کی لاجسٹک سپورٹ اور اسلحہ فراہمی ایک واضح امر ہے لیکن کچھ ایسے شواہد بھی پائے...
    ویب ڈیسک: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دے کر شہید کیا گیا۔ میں وکلا برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ بتائیں کہ ہائیکورٹ کے وکلا کشمیر کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں سے اب کچھ حاصل نہیں ہوگا، میں چاہتی ہوں کہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے۔ میں...
    مولانا فضل الرحمان کو نشانہ بنانے کے لئے مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری دی سونپ دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبرب سر کل ڈیرہ کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کو ایڈوائزری نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ FAK کے دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمان کو حکومتی اور مرکزی مذہبی سیاسی معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس مقصد کے لیے مسلح ٹارگٹ کلرز کو منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔مذکورہ بالا منصوبہ کو خفیہ طریقے سے سر انجام دیا جائے...
    لاہور میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے مقتول کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار میں بھی سوار تھے۔لاہور کے علاقے چوہنگ میں آج صبح وکیل کو قتل کیا گیا، حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نوید کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار  میں بھی سوار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد رائیونڈ روڑ پر فرار ہوئے، سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد پکڑ  لیں گے۔
    پشاور کے ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی ہے۔ سی سی پی اوپشاور کے مطابق شہید کانسٹیبل عبد الخالق پولیو ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ غوندی کے قریب نشانہ بنائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورکر زخمی شہید کانسٹیبل عبد الخالق جنہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پستول سے کانسٹیبل پر فائر کھول دیا۔ پولیس ٹیم کو  جائے وقوعہ سے 30 بور کے خول برآمد ہوئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    بلوچستان سے ملحقہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بلوچستان لیویز فورس کے 4 اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے حکومت بلوچستان نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔  محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری ٹریبونل کی سربراہی کمشنر کوئٹہ ڈویژن کریں گے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری III، محکمہ داخلہ بلوچستان ممبر اور سیکریٹری ہوں گے۔ حکومت بلوچستان نے ٹریبونل کو ہدایت دی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کر کے پیش کرے، ٹریبونل کے دائرہ کار میں واقعے کی وجوہات، کسی بھی ممکنہ کوتاہی اور ذمہ داروں کا تعین شامل ہے۔  رپورٹ میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک...
    کراچی: نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کےعلاقے راشد منہاس روڈ پرواقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزم نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پرفائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے، ایس ایچ...
    تقریب سے خطاب میں غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس کا کردار امن و امان کیلیئے اہم رہا ہے، اب رات گئے شہر میں ٹریفک اور رونق ملے گی، رونق کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے شہر میں امن ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس قربانیوں کے باعث کم ہوئی ہے۔ کراچی میں سندھ پولیس کے 48 افسران اور جوانوں کو پاکستان اور قائداعظم میڈل دینے کی تقریب سے آئی جی سندھ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب ہر سال ہونی چاہیئے، 2014ء سے 2024ء تک روکے ہوئے ایوارڈ...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس قربانیوں کے باعث کم ہوئی ہے۔کراچی میں سندھ پولیس کے 48 افسران اور جوانوں کو پاکستان اور قائداعظم میڈل دینے کی تقریب سے آئی جی سندھ نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب ہر سال ہونی چاہیے، 2014ء سے 2024ء تک روکے ہوئے ایوارڈ آج دیے جارہے ہیں۔غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ 6 شہید اور 42 پولیس اہلکاروں کو ایوارڈ دیے جارہے ہیں، پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس کی قربانیوں اور محنت سے...
    ویب ڈیسک:پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف اور بھارتی وزیر دفاع کے مقبوضہ کشمیر میں موجود عسکریت پسندوں کی موجودگی کے پاکستان کے ساتھ تعلق کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔  گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف اُوپندرا دیویدی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوٰی کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 فیصد مبینہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کی بات کی تھی۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان 13 اور 14 جنوری کو بھارتی آرمی چیف...
    پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف اور بھارتی وزیر دفاع کے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ پاکستانی عسکریت پسندوں کی موجودگی کے دعووں کی سختی سے تردید کی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف اُوپندرا دیویدی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوٰی کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 فیصد مبینہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کی بات کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان 13 اور 14 جنوری کو بھارتی آرمی چیف اور وزیر دفاع کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ یہ بھی...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
۱