مولانا نظام الدین قتل کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
فوٹو اسکرین گرایب
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے نائب امیر مولانا نظام الدین کے قتل کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک غیاث گل خان نے پریس کانفرنس میں مولانا نظام الدین کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز نے مولانا نظام الدین کو 21 مارچ کو درس دینے کے بعد گھر جاتےہوئےشہید کیا تھا۔
ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ چھاپے کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کو اٹک اور دوسرے کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، دونوں ٹارگٹ کلرز کا تعلق میانوالی سے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا نظام الدین
پڑھیں:
امریکا نے سراج الدین حقانی کی معلومات فراہم کرنے پر مقرر بھاری انعامی رقم ختم کردی، طالبان
کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات پر مقرر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ختم کردی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا نے طالبان کے مرکزی رہنما سراج الدین حقانی کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے پر مقرر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ختم کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا اور ایف بی آئی کی ویب سائٹ میں سراج الدین حقانی سےمتعلق انعامی رقم بدستور موجود ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سراج الدین حقانی کے بارے میں یہ ماننا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکا اور اتحادی فورسز پر سرحد پر حملوں میں ملوث ہیں۔
قبل ازیں سراج الدین حقانی کے حوالے سے رپورٹس آئی تھیں کہ انہوں نے طالبان حکومت کے اہم وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے اور انہوں نے وزارت داخلہ کا قلم دان چھوڑ دیا ہے۔
Post Views: 1