2025-02-12@19:59:54 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«موکب لگائے»:

    15 شعبان کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا سے مسجد مقدس جمکران تک موکب لگائے جاتے ہیں اور ایران کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے زائرین حاضری دیتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران  میں نیمہ شعبان  کے موقع پر 16000 افراد کے لیے رہائش  کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مسجد جمکران کے معاون خدمات مجید اخوندزادہ کے مطابق مسجد جمکران میں نیمہ شعبان کے موقع پر زائرین کی رہائش، خوراک اور دیگر ضروریات کے لئے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اخوندزادہ کے مطابق مختلف کمیٹیاں چوبیس گھنٹے سرگرم ہیں، اور  قم کے گورنر، بلدیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کر...
    مایاوتی نے کہا کہ کشی نگر کے ہاٹا علاقے میں واقع مدنی مسجد کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کی خبر عوام میں غم و غصے کا باعث بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے کشی نگر میں مدنی مسجد پر بلڈوزر کارروائی کے معاملے پر بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کی مذہبی تفریق پر مبنی کارروائیوں پر فوری روک لگائے۔ مایاوتی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کشی نگر کے ہاٹا علاقے میں واقع مدنی مسجد کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کی خبر عوام میں غم و غصے...
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے تمام ہوائی اڈوں پر پرندوں کا سراغ لگانے والے کیمرے اور راڈار نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ تمام ائر پورٹ کم از کم ایک تھرمل امیجنگ کیمرے سے لیس کیے جائیں۔ہر ائر پورٹ پر موبائل سونک ڈیوائس کو بھی بنیادی طور پر درمیانے اور بڑے سائز کے پرندوں سے نمٹنے کے لیے نصب کیا جائے گا۔ پرندوں کا جلد پتا لگانے کے لیے برڈ ڈیٹیکشن راڈار نصب کیے جائیں گے۔وزیرِ سول ایوی ایشن کا کہنا کہ طیاروں کے حادثات کی روک تھام اور ہوا بازی کی حفاظت کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات اولین ترجیح ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) ایک امریکی جج نے صدر ٹرمپ کے وفاقی گرانٹس اور قرضوں کی تقسیم کو روکنے کے منصوبے کو منگل کے روز نافذ ہونے سے چند منٹ قبل عارضی طور پر روک دیا۔ وفاقی امداد کو منجمد کرنے کا ٹرمپ کا منصوبہ کیا ہے؟ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بڑے اقدام کے تحت پیر کے روز وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ منگل کی شام تک امریکہ میں وفاقی گرانٹس اور قرضوں کو روک دیں۔ اس اقدام سے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ہاؤسنگ امداد، آفات سے متعلق امداد اور وفاقی رقم پر انحصار کرنے والے دیگر پروگراموں میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔ امداد میں کٹوتی سے افغانستان میں...
    بیورو کریٹ اور نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر لانے کی کوششوں کیخلاف بدھ کو پانچویں روز بھی سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا، جبکہجمعرات اور جمعہ کو بھی تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کو اساتذہ نے جامعہ کراچی سے جامعہ این ای ڈی تک احتجاجی واک کی  اور دھرنا دیا۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کا جامعات کے وائس چانسلر کے معیار کو تبدیل کرنا جامعات کی خود مختاری اور ان کے معیار کو گرانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج اور تیز ہوجائے گا، اسی طرح اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی اور انہیں...
    جامعہ کراچی: فوٹو فائل بیوروکریٹ اور نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر لانے کی کوششوں کے خلاف پیر کو تیسرے روز بھی سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کا جامعات کے وائس چانسلر کے معیار کو تبدیل کرنا جامعات کی خود مختاری اور ان کے معیار کو گرانے کے مترادف ہے، حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج اور زیادہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی اور انہیں کنٹیکچول کر دینا پیپلز پارٹی جیسی جمہوری جماعت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے جسے خود اس کے اندر سے سپورٹ حاصل نہیں۔ بیوروکریٹ وائس چانسلر...
    سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو مارشل کے نفاذ کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یون سوک یول صدارت کے دوران گرفتارہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے‘ اس سے قبل صدر کی گرفتاری کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ بدھ کی صبح سیکڑوں سیکورٹی اہلکار اور تفتیش کار دیواریں پھلانگ کر صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر صدر کے حامی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل 3 جنوری کو بھی صدر یون کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کی رہائش گاہ پر موجود سیکورٹی فورسز نے گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ صدر کے مواخذے کی تحریک...
۱