قم، مسجد جمکران میں 16000 زائرین کے لئے رہائشی انتظامات مکمل کر لئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
15 شعبان کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا سے مسجد مقدس جمکران تک موکب لگائے جاتے ہیں اور ایران کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے زائرین حاضری دیتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں نیمہ شعبان کے موقع پر 16000 افراد کے لیے رہائش کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مسجد جمکران کے معاون خدمات مجید اخوندزادہ کے مطابق مسجد جمکران میں نیمہ شعبان کے موقع پر زائرین کی رہائش، خوراک اور دیگر ضروریات کے لئے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اخوندزادہ کے مطابق مختلف کمیٹیاں چوبیس گھنٹے سرگرم ہیں، اور قم کے گورنر، بلدیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کر کے تعمیراتی کام اور اجتماعات کے لئے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں ۔مسجد اور راستوں میں جہاں جہاں موکب لگائے گئے ہیں وہاں گیس، بجلی، ٹریفک، پانی کی فراہمی سمیت ہر قسم انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 15000 ہزار افراد مسجد کے بقیع، کربلا، امام حسن عسکریؑ، امام حسینؑ اور امام ھادیؑ ھال میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں، جبکہ 1000 افراد کے لئے خیمے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 80 سے زائد موکب لگائے ہیں، تہران، مشہد مقدس،خوزستان، کرمان،بوشہر کے علاوہ قم کی متعدد انجمنیں کھانے کے اسٹال اور پانی، شربت اور چائے کی سبیلوں کے ذریعے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اسی طرح پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ادارے، تشکل، گروپس اور ٹیموں نے بھی موکب لگائے ہیں۔ واضح رہے کہ 15 شعبان کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا سے مسجد مقدس جمکران تک موکب لگائے جاتے ہیں اور ایران کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے زائرین حاضری دیتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موکب لگائے کے موقع پر
پڑھیں:
افغانستان: مسجد کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
ویب ڈیسک:افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوگیا۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ نصب ڈیوائس سے ہوا۔