امریکی جج نے وفاقی امداد کی معطلی کے ٹرمپ کے حکم پر عارضی روک لگادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) ایک امریکی جج نے صدر ٹرمپ کے وفاقی گرانٹس اور قرضوں کی تقسیم کو روکنے کے منصوبے کو منگل کے روز نافذ ہونے سے چند منٹ قبل عارضی طور پر روک دیا۔
وفاقی امداد کو منجمد کرنے کا ٹرمپ کا منصوبہ کیا ہے؟ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بڑے اقدام کے تحت پیر کے روز وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ منگل کی شام تک امریکہ میں وفاقی گرانٹس اور قرضوں کو روک دیں۔
اس اقدام سے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ہاؤسنگ امداد، آفات سے متعلق امداد اور وفاقی رقم پر انحصار کرنے والے دیگر پروگراموں میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔امداد میں کٹوتی سے افغانستان میں بھوک میں اضافہ ہو گا، عالمی ادارہ برائے خوراک
آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (او ایم بی) کے قائم مقام ڈائریکٹر، جو کہ امریکی وفاقی بجٹ کی نگرانی کرتا ہے، نے کہا کہ یہ روک "عارضی" ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام فنڈنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کردہ ایگزیکٹو آرڈرز کی تعمیل کرتے ہوں۔
(جاری ہے)
صدر ٹرمپ کے اقدام سے تشویش کی لہرپیر کی سہ پہر سرکاری اداروں کو بھیجے گئے ایک میمو میں، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ "سرکاری ملازمین کا فرض ہے کہ وہ وفاقی اخراجات اور عمل کو امریکی عوام کی مرضی کے مطابق ترتیب دیں، جس کا اظہار صدارتی ترجیحات میں کیا گیا ہے۔"
صدر ٹرمپ کے ان میں سے کچھ اقدامات کا مقصد ماحولیاتی تحفظات اور تنوع، مساوات اور شمولیت کی کوششوں کو واپس لینا تھا۔
ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز ان کی ترجیحات کے مظہر
صدارتی مہم کے دوران ٹرمپ نے وفاقی حکومت اور کارپوریٹ دنیا میں تنوع، مساوات ور شمولیت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سفید فام لوگوں کے خلاف، خاص طور پر مردوں کے خلاف امتیاز برتتی ہیں۔
دریں اثنا وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ فنڈنگ کو منجمد کرنے کا فیصلہ مطلق نہیں ہے۔
بلکہ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ "ملک کا ہر ایک پیسہ جو باہر جا رہا ہے وہ صدر کے ایگزیکٹو احکامات اور اقدامات سے متصادم نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ فلاحی پروگرام اور خوراک کے لیے امداد اس اقدام سے متاثر نہیں ہوں گے۔
طبی امداد میں رکاوٹوں کی خبریںنیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے کہا کہ نیویارک سمیت 20 ریاستوں کو طبی امدادی سسٹم سے روک دیا گیا ہے، جس کے ذریعے لاکھوں کم آمدنی والے امریکیوں کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری لیویٹ نے بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ اس طرح کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کر کے ملک بدر کر دیے گئے، ٹرمپ انتظامیہ
انہوں نے کہا، "ہم نے تصدیق کی ہے کہ کوئی ادائیگی متاثر نہیں ہوئی ہے- ان پر ابھی بھی کارروائی کی جا رہی ہے اور رقم بھیجی جا رہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آن لائن پورٹل جلد ہی کام کرنے لگے گا۔
"طبی امداد یا میڈیک ایڈ کے ذریعے 70 ملین سے زیادہ لوگ ہیلتھ کوریج حاصل کرتے ہیں، جس کی ادائیگی ریاستوں اور امریکی وفاقی حکومت مشترکہ طور پر کرتی ہے۔
ریاستوں اور این جی اوز کی طرف سے قانونی کارروائی شروعنیویارک کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ اور ریاستی اٹارنی جنرل کے ایک گروپ نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام پر مقدمہ چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
غیر منفعتی تنظیموں کے ایک گروپ نے منگل کو ایک مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ وفاقی بجٹ کے دفتر کے میمو کو بمشکل چوبیس گھنٹے کے نوٹس کے ساتھ۔ "صرف صحافیوں کی رپورٹنگ کے ذریعے عام کیا گیا۔"
مدعیان میں نیشنل کونسل آف نان پرافٹس، امریکن پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن، چھوٹے کاروباری گروپ مین اسٹریٹ الائنس اور ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کو مدد فراہم کرنے والا گروپ سیج شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری، اہم خارجہ پالیسی سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان
انہوں نے اس حکم کو "کسی بھی قانونی بنیاد یا کسی منطقی دلیل سے عاری" قرار دیتے ہوئے کہا کہ فنڈز کو منجمد کرنے سے "لاکھوں ہزاروں گرانٹ وصول کنندگان پر تباہ کن اثر پڑے گا۔"
اس دوران امریکی ایوان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما حکیم جیفریز نے ٹرمپ انتظامیہ پر "محنت کرنے والے امریکیوں کو تباہ کرنے" کا الزام لگایا۔
ج ا ⁄ ص ز (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر ٹرمپ کے نے کہا کہ
پڑھیں:
افغانستان: غذائی قلت کا شکار بچے امریکی امداد کے بغیر موت کے خطرے سے دوچار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) افغانستان کے دارالحکومت میں غذائی قلت کے علاج کے ایک مرکز میں بچوں کے رونے کی آوازیں اب نہیں آتیں کیونکہ امریکی امداد میں کٹوتی کی وجہ سے مریضوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے اور طبی عملے کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
مکمل طور پر واشنگٹن کی مالی اعانت سے چلنے والے اس منصوبے کو اس وقت بند کرنا پڑا جب امریکہ نے تمام غیر ملکی امداد منجمد کردی، ، جو حال ہی میں افغانستان میں سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا ملک تھا۔
کابل کے مغرب میں کلینک کا انتظام سنبھالنے والی غیر سرکاری تنظیم ایکشن اگینسٹ ہنگر (اے سی ایف) کی کنٹری ڈائریکٹر کوبی رِیٹویلڈ نے کہا کہ اس مرکز میں بچوں کا اب علاج نہیں کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ''اگر ان کا علاج نہیں ہوا تو ان کی موت کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔‘‘
نئی فنڈنگ کے بغیر، بچوں کے لیے کھلونوں اور دیگر اشیا کو ہٹا دیا گیا اور مارچ میں آخری مریض کے چلے جانے کے بعد فارمیسی کو بھی تالا لگا دیا گیا۔
چیف ڈاکٹر فرید احمد بارکزئی کے بقول، ''جب غذائی قلت کے مریض ہمارے کلینک میں آتے ہیں تو ہمارے عملے کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے کہ وہ انہیں صورتحال کی وضاحت کریں اور انہیں بتائیں کہ انہیں مناسب علاج کے لیے کہیں اور جانا پڑے گا۔‘‘
اقوام متحدہ کے مطابق چار دہائیوں کی جنگ اور بحرانوں کے بعد افغانستان کو جنگ زدہ سوڈان کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے۔
کلینک میں ہر ماہ اوسطاﹰ 65 بچوں کا علاج کیا جاتا تھا جو شدید غذائی قلت اور صحت کی پیچیدگیوں کا شکار ہوتے تھے۔
وہ اپنی ماؤں کے ساتھ کئی دنوں تک وہاں رہتے تاکہ نہ صرف انہیں کھانا کھلایا جا سکے بلکہ انہیں بیماری میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔
ریٹویلڈ کے مطابق ''ہر انفیکشن جو ایک بچے کو ہو سکتا ہے، غذائی قلت کا شکار بچہ بھی اس کا شکار ہو جائے گا، جس سے مرنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
‘‘ریٹویلڈ نے مزید کہا کہ عملے کے لیے، جو اپنے کام کے آخری دن مکمل کر رہا ہے''تکلیف دہ‘‘ ہے کہ ''انہیں ایسے مریضوں کو کہیں اور بھیجنا پڑتا ہے جہاں ان کے لیے خصوصی علاج موجود نہیں ہے۔‘‘
افغان آبادی غذائی قلت اور قحط کے دہانے پرافغانستان میں، جہاں 45 فیصد آبادی 14 سال سے کم عمر ہے، بچوں کی غذائی قلت سب سے اہم چیلنجوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ طویل مدت میں پوری نسل کو متاثر کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 35 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
بالغ افراد بھی غذائی متاثر ہوئے ہیں اور 15 ملین افغان اس وقت غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جن میں سے 3.1 ملین پہلے ہی قحط جیسی صورتحال سے دو چار ہیں۔
گزشتہ ہفتے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا تھا کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے کام کے لیے فنڈنگ بند کر دی ہے۔
(اے سی ایف) کی کنٹری ڈائریکٹر ریٹویلڈ کے مطابق، ''میرے دفتر میں لوگ رو رہے ہیں… ہم سنتے ہیں، مدد کی پیشکش کرتے ہیں، لیکن ہم انہیں نوکری نہیں دلا سکتے۔‘‘
ریٹویلڈ نے کہا کہ امریکی فنڈنگ کی بندش کے بعد، جو اے سی ایف کے مقامی بجٹ کا 30 فیصد بنتا ہے، یہ تنظیم ''تجاویز لکھنے کے عمل میں ہے‘‘ اور ''عطیہ دہندگان کے ساتھ تبادلہ خیال‘‘ کر رہی ہے: ''لیکن مجھے نہیں لگتا کہ دوسرے عطیہ دہندگان اس خلا کو پر کر سکتے ہیں۔‘‘
ادارت: شکور رحیم