2025-04-13@18:14:00 GMT
تلاش کی گنتی: 28

«منصوبے کی لاگت»:

    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ : فوٹو واپڈا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے وضاحت جاری کردی۔واپڈا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ 10 اپریل کو سی ڈی ڈبلیو پی نے داسو پراجیکٹ کے دوسرے نظرثانی شدہ پی سی ون کا جائزہ لیا، نظرثانی شدہ دوسرا پی سی ون 1737 ارب روپے پر مشتمل ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے یہ پی سی ون ایکنک میں زیرغور لانے کی سفارش کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ قراقرم ہائی وے کی ازسر نو تعمیر سمیت دیگر کنٹریکٹس عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے ایوارڈ کیے گئے، کنٹریکٹس بنیادی طور پر پاکستانی روپے میں ایوارڈ کیے گئے ہیں۔واپڈا ہر سال اوسطاً...
    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے معاملے پر واپڈا نے وضاحت جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے معاملے پر واپڈا نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے کا تقریبا 85 فیصد ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر مشتمل ہے۔ 2014 میں امریکی ڈالر کی قدر 100 پاکستانی روپے جبکہ 2025 میں 280 روپے ہے۔ واپڈا نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ 15 فیصد اضافہ پراجیکٹ کی پیچیدہ نوعیت کی وجہ سے اسکوپ آف ورک میں اضافہ کی وجہ سے ہے۔قراقرم ہائی وے کی ازسر...
    اسلام آباد: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے معاملے پر واپڈا نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے کا تقریباً 85 فیصد ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر مشتمل ہے۔ 2014 میں امریکی ڈالر کی قدر 100 پاکستانی روپے جبکہ 2025 میں 280 روپے ہے۔ واپڈا نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ 15 فیصد اضافہ پراجیکٹ کی پیچیدہ نوعیت کی وجہ سے اسکوپ آف ورک میں اضافہ کی وجہ سے ہے۔ قراقرم ہائی وے کی ازسر نو تعمیر سمیت دیگر کنٹریکٹس بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے ایوارڈ کیے گئے ہیں، یہ کنٹریکٹس بنیادی طور پر پاکستانی روپے میں ایوارڈ کیے گئے...
    اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے، بلوچستان میں تعلیم کے معیار اور رسائی کیلئے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا، شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں آئی ٹی...
    سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں10میں سے 4ترقیاتی منصوبوں کی منظوری آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5ارب روپے کا منصوبہ منظور حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے 4کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10ترقیاتی منصوبوں کو منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا تاہم صرف 4منصوبوں کی منظوری اور 6کو ایکنک بھیج دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔سی...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دیا ہے۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے آج اپنے اجلاس میں داسو ڈیم پروجیکٹ کی لاگت کے نئے تخمینہ کی منظوری دی۔سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  کے اجلاس میں 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے CDWP نے  4  منصوبوں کی منظوری دے دی، باقی چھ منصوبوں کو ایکنک دیکھے گی۔    اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا  بلوچستان میں تعلیم کے معیار میں بہتری اور رسائی بہتر بنانے کے لئے کیلئے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا۔  شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری...
    حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی، سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے، بلوچستان میں تعلیم کے معیار اور رسائی کے لیے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا، شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس،...
    داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے 4 کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کو منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا تاہم صرف 4 منصوبوں کی منظوری اور 6 کو ایکنک بھیج دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )پائیدار شمسی توانائی کی ترقی کے لیے لاگت اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے لیے پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اصلاحات کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی نے عام طور پر شمسی پینل استعمال کرنے والے صارفین کو اپنی بجلی پیدا کرنے اور اضافی توانائی کو گرڈ میں واپس کرنے کی اجازت دی ہے بدلے میں وہ کریڈٹ حاصل کرتے ہیں جو ان کے بجلی کے بلوں کو پورا کرتے ہیں اس نظام نے خاص طور پر نو بڑے شہروں میں نمایاں ترقی دیکھی ہے جہاں نیٹ میٹرنگ کے 80فیصد صارفین رہتے ہیں تاہم نیٹ میٹرنگ کے فوائد...
    کوئٹہ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ہماری بہادر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو...
    اسلام آباد ( خبرنگار )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی اور ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے شرکا کو ان اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاور ڈویژن نے کارکردگی اور نظم و ضبط کو لانے کے اہداف کے ساتھ شروع کی ہیں تاکہ بجلی کی قیمتوں کو تمام...
    پاکستان میں گھروں یا جائیدادوں کی تعمیر کرنے والے بلڈرز کے ذہن میں سب سے پہلا سوال گرے سٹرکچر کی مجموعی لاگت سے متعلق ہوتا ہے۔ تعمیر کا ابتدائی ڈھانچہ، جسے گرے سٹرکچر کہا جاتا ہے، تعمیراتی عمل کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے، جو پلستر، فرش، اور فکسچرز سے پہلے مکمل کیا جاتا ہے۔ کامیاب منصوبہ بندی اور بجٹ کے تعین کے لیے بلڈرز کو گرے سٹرکچر کی لاگت کا صحیح اندازہ ہونا ضروری ہے۔ یہ تفصیلی گائیڈ گرے سٹرکچر کی نوعیت، اس کی اہمیت، لاگت کے تعین میں شامل عوامل، پاکستانی مارکیٹ میں اس کے نرخ، اور لاگت کو کم کرنے کے عملی طریقے بیان کرتی ہے۔ گرے سٹرکچر کیا ہے؟ گرے سٹرکچر کسی بھی عمارت کا بنیادی ڈھانچہ...
    پشاور: پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کی لاگت 7 سالوں میں ایک ارب 37 کروڑ سے بڑھ کر دو ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کھیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاگت سرکاری دستاویزات سے کئی زیادہ ہے، 2018 میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ ر شروع کیا گیا تو اس کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ روپے لگا گیا لیکن اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ تاخیر کا شکار رہا اور مہنگائی کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی گئی۔ محکمہ کھیل کی دستاویزات کے مطابق 2018 میں اسٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی،  2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے ہوگئی اور...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم سے کم لاگت ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی شعبے میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی شعبے کی جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات موصول ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روز اول عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کم لاگت ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے قومی ٹیم کو بھارت کو ہرانے کا ہدف دیدیاوزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپئن ٹرافی میں بھارت کو ہرانے کا ہدف دے دیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی سے...
    سٹی42:  واسا حکام کی نااہلی کے باعث لاہور کے رسول پارک میں بارش کے پانی کے نکاس کے منصوبے کی لاگت میں غیر ضروری اضافہ ہو گیا تھا، تاہم پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکم پر اس لاگت میں کمی کر دی گئی ہے۔ واسا حکام نے 24 ستمبر 2024 کو اس منصوبے کی 43 کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت کی منظوری دی تھی، جس پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اعتراض کیا اور منصوبے کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے احکامات پر واسا حکام نے از سر نو منصوبے کا جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں لاگت میں کمی کی گئی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 259 ارب روپے لاگت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی،ان منصوبوں میں سے سی ڈی ڈبلیو پی نے 27.4 ارب روپے کے نو منصوبوں کو منظور کر لیا جبکہ سات منصوبے جن کی لاگت 232.28 بلین روپے ہے ۔حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو ارسال کر دیا۔ احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی ترقی کو بڑھانا تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے،سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں تعلیم اور تربیت کے شعبوں کے پانچ منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے گئے ان میں سے ایک منصوبہ گلگت بلتستان میں دانش سکولوں کا...
    کراچی: ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بڑھتی ہوئی خام مال قیمتوں اور زائد پیداواری لاگت کے باوجود بہتر ہونے لگی ۔ زرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ایک سال میں 6فیصد بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس سالانہ 20فیصد اور ماہانہ 9فیصد اضافے سے 35کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی، اسی طرح نٹ ویئر گارمنٹس کی برآمدات 7فیصد بڑھ کر 39کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بیڈ وئیر گارمنٹس کی برآمدات 13فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی، تولیہ مصنوعات کی برآمدات 1فیصد اضافے سے 8کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی۔ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی...
    گوادر کا نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ اور پاکستان کی ہوا بازی کے شعبے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ یہ منصوبہ تقریباً 246 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔  نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ (این جی آئی اے پی) چین-پاکستان اقتصادی علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ائیرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر جدید ہے جس میں سالانہ 4 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔ ائیرپورٹ کا رن وے بوئنگ 747 اور ائیربس اے 380 کو سہولت فراہم کرنے کے قابل ہے۔ اس میں جدید ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم اور نیوی گیشنل ایڈز بھی موجود ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ضلع گوادر،...
    ذرائع محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق منصوبوں کو عوامی مفاد کے مطابق مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بہت سارے منصوبے سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیے جاتے ہیں جو کہ زیادہ اہمیت کے حامل نہیں ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظور شدہ لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ گلگت بلتستان سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بجلی کے منصوبوں کے لئے منظور شدہ لاگت سے مختص شدہ لاگت( allocation) سات گنا زیادہ ہو گئی۔ مختص شدہ لاگت یا رقم کے حساب سے جاری منصوبوں کو مکمل ہونے میں کم سے کم سات سال کا عرصہ درکار ہوگا اور منصوبوں کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا اور...
    وفاقی کابینہ نے 14 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے منافع اور لاگت میں 802 ارب کی کمی کی تجویز منظور کرلی۔اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ سامنے آگیا۔اعلامیے کے مطابق کابینہ کی 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دی، جس کے مطابق ان کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور دی گئی۔ وزیرِ اعظم ٹاسک فورس کی کوششوں سے بجلی سستی ہونے کیلئے پُرامیدوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی ہے۔...
    سرینگر اور لداخ کے درمیان اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی ٹنل
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ایف بی آر کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ نے وزارت کے مختلف اداروں میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور پالیسی اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2001ءمیں ترامیم کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشارت مکمل کرلی گئی اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مارچ 2025 ء تک اس کی حتمی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔اجلاس کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے ،سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نجی شعبے سے اشتراک اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تعمیر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ  اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. جس میں وزارت ہاؤسنگ نے وزیرِ اعظم کو وزارت کے مختلف اداروں میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں ترامیم کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشارت مکمل کرلی گئی اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مارچ 2025 تک اسکی حتمی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا.  لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے سیاحتی مرکز میں واقع ہے جس کا شمار دنیا کی مہنگی ترین ایک فیصد جگہوں میں ہوتا ہے اس کو بیچنے میں بھی مشکلات آ رہی ہیں. ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے منصوبے ختم کرنے کے لیے حکومت نے بڑے فیصلے کیے ہیں، حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے.  اس کے علاوہ 5067 میگاواٹ کے تین سی پیک منصوبے آزاد پتن پاور پراجیکٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجکٹ اور گوادر کول پاور پلانٹ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے، ان...
۱