احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس‘ 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 259 ارب روپے لاگت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی،ان منصوبوں میں سے سی ڈی ڈبلیو پی نے 27.4 ارب روپے کے نو منصوبوں کو منظور کر لیا جبکہ سات منصوبے جن کی لاگت 232.28 بلین روپے ہے ۔حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو ارسال کر دیا۔ احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی ترقی کو بڑھانا تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے،سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں تعلیم اور تربیت کے شعبوں کے پانچ منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے گئے ان میں سے ایک منصوبہ گلگت بلتستان میں دانش سکولوں کا قیام ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی نے اس منصوبے کو منظوری دے دی گئی اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر میں بھی دانش سکولوں کے قیام کے منصوبے کو منظور کر لیا اس پر دو ارب 99 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سندھ کے منصوبے کو منظور کر لیا گیا، ایکنک اس کی حتمی منظوری دے گی، پاک یو ایس میرٹ اینڈ نیڈ بیس سکالرشپ پروگرام کے مرحلہ دو کی منظوری دے دی ہے اس پر دو ارب 95 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اجلاس میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ارشد ندیم شہباز شریف ہائی پرفارمنس سپورٹس اکیڈمی کے قیام کا منصوبہ پیش کیا گیا اس پر دو ارب 67 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اجلاس میں 220 کے وی ٹرانسمیشن سسٹم نیٹورک ریل فورسمنٹ کے قیام کے منصوبے کو منظور کر لیا گیا یہ منصوبہ اسلام آباد اور برہان کے درمیان لگایا جائے گا اور اس پر 11 ارب 31 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، اس کے تحت 220 کے وی کی لائن اسلام آباد اور برہان کے درمیان بچھائی جائے گی، سندھ میں فلڈ ایمرجنسی اور بحالی کے پروگرام کے منصوبے کو ایکنک کو بھیج دیا گیا اس پر 88 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کا تخمینہ ہے۔اجلاس میں راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دوہرا کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا اس پر 23 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی اس منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو ار سال کر دیا گیا، اس کے ساتھ اضافی زمین خریدی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: منصوبے کو منظور کو منظور کر لیا کروڑ روپے سے کے منصوبے کو اجلاس میں کی لاگت
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو: احسن اقبال
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کا حصہ ہے، ہم وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان کے معاملے پر قوم پرست سیاست کر رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملات پر متحد ہو کر کام کریں، اگر ہم نے پانی اور خوراک پر سیاست کی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کبھی بھی ایسا کام نہیں کرے گی جو متنازعہ ہو، تمام صوبوں کے حقوق کو محفوظ کریں گے، یکم اپریل 2022 کو تحریک عدم اعتماد سے 10 روز قبل ڈیفالٹ ہو رہا تھا وہاں سے ہم ملک کو واپس لائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں ریفنڈز پر کمیٹی بنائی ہے جو اس معاملے کو فوری حل کرے گی، جتنی ہماری ایکسپورٹ ہوگی اسی کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت آگے فیصلے کر رہی ہے۔
شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب
مزید :