2025-04-18@02:27:37 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«مذاکراتی کمیٹیوں»:
٭قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تاحال مذاکراتی کمیٹیوں کوباقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا ٭ا سپیکر کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا حکم ہے، ترجمان قومی اسمبلی (جرأت نیوز)ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جاچکی ہیں تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تاحال مذاکراتی کمیٹیوں کوباقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا حکم ہے ۔یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے ۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو کہ دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرچکے تاہم ذائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پیش رفت متوقع ہے ۔مذاکراتی کمیٹی اجلاس سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب کسی اور میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی، لمبی چارج شیٹ کے باوجود بانی نے مذاکرات کا کہا، حکومت نے...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت ،خبر ایجنسیاں) مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھااجلاس طلب ، پی ٹی آئی کاشرکت سے انکار، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔مذاکراتی کمیٹی اجلاس سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب کسی اور میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی، لمبی شارج شیٹ کے باوجود بانی نے مذاکرات کا کہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت...
حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی اہم بیٹھک ہوئی، مسلسل وعدہ خلافی پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی نے اسپیکر اور حکومتی کمیٹی ارکان سے دو بار ملاقات کی ہے، پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس سے قبل مذاکراتی کمیٹی نے ایک بار پھر اپنے تحفظات رکھے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مسلسل وعدہ خلافی پر پی پی ارکان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے تحریری معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود پاورشیئرنگ کے فارمولے پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب میں تقرریاں میرٹ...
سپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب کر لیا، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب کر لیا گیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں ان کیمرہ ہوگا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیا ہے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ابھی تک تحریری طور پر نہیں بتایا کہ وہ مذاکرات ختم کررہے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی کی طرف سے ابھی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ہے تاہم تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کودوپہر پونے 12 بجے کمیٹی روم نمبر 5 میں ان کیمرا ہو گا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انہوں نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 28 جنوری کو ہونے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں ان کیمرہ ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کافی تھے، ہم دوبارہ غور کیلئے تیار ہیں، حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کرینگے: رانا...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت یہ مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوگا جو 28 جنوری کو دن 11:45 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں ہوگا اور یہ ان کیمرا اجلاس ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ واضح رہے کہ بدھ کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی چوتھی نشست سے قبل...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو کہ دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔ دوسری جانب، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کرنے کے لیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے، ابھی کس چیز نے روکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں اس لیے حکومت کم سے کم یہی کہہ دے کہ کمیشن بننے جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں؛ مذاکرات کی بحالی...
حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن مطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا منعقد ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے تیں اجلاس ہوچکے ہیں جس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔
اسلام آباد:حکومت اورتحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر دونوں کمیٹیوں نے چوتھا اور اگلا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےارکان کااسپیکرچیمبرمیں اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کےمطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کوتحریری جواب دے گی۔ اجلاس کے بعدمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کیلئےحکومتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ ابھی اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اجلاس میں حکومتی اتحاد کی دیگر ساتوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے، پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے اجلاس میں بڑی سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان کا کہناتھاکہ اجلاس میں پی ٹی آئی...
حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نےاگلا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کےمطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے حکومتی کمیٹی کوجوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی ہے، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوراٹارنی جنرل نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کوبریفنگ دی ہےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی اجلاس میں موجود اراکیں نے مخالفت کر دی ہے حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کوتحریری جواب دے گی۔ اجلاس کے بعد مذاکرات کیلئےحکومتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارا اجلاس کل اور اگلے دن بھی جاری رہےگا،جب ہمارا کام مکمل ہوجائےگا تو اپ کو پتہ چل جائےگا،آج ساتوں جماعتیں جو تھیں ان کے نمائندے اجلاس میں موجود تھے، اجلاس میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی اور پی ٹی آئی مذکراتی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو کوئی اور چیئرمین شپ کرسکتا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایاز صادق کاکہناتھا کہ مذاکرات کی آج تیسری میٹنگ ہے،کچھ غلط فہمی ہوئی، کمیونیکیشن گیپ رہا، تاثر دیا گیا کہ میں اپنا کردار صحیح نہیں ادا کررہا ہے،مجھ سے رابطہ کیا گیا، ان کو میں نے جواب بھی دیا،میں نے حکومتی موقف ان تک پہنچا دیا تھا،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو کوئی اور چیئرمین شپ کرسکتا ہے،ان کا کہناتھا کہ خوش اسلوبی سے یہ نیک کام سرانجام دینے کی کوشش ہو رہی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے۔ مذاکرات کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کو اپنے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے قید رہنماؤں کی رہائی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے مطالبات شامل ہیں۔ یہ مسودہ تین صفحات پر مشتمل ہے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے لیٹر پیڈ پر تیار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اراکین نے اس پر...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا۔ اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ،مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے ۔کمیٹیوں کے اجلاس میں تحریک انصاف باضابطہ طور پر اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی ، سانحہ 9مئی اور26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا جائیگا۔دوسرا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کا ہے، تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر بھی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی، حکومت چارٹرآف ڈیمانڈ ملنے کے بعد اپنے فیصلے سے کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔اجلاس ان کیمرہ ہوگا،مذاکراتی کمیٹیوں میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے سینیٹر عرفان...
اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، کمیٹیوں کے اجلاس میں تحریک انصاف باضابطہ طور پر اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی ۔جس میں سانحہ 9مئی اور26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کےلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا جائیگا جبکہ دوسرا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کا ہے ۔اس حوالے سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر بھی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی جبکہ حکومت چارٹرآف ڈیمانڈ ملنے کے بعد اپنے فیصلے سے کمیٹی کو آگاہ کرے گی ،اجلاس ان کیمرہ ہوگا اور اجلاس کے بعد...
فوٹو: فائل حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اسد قیصر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں اتفاق کر لیا گیا ہے۔ حکومت سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت سے متعلق سوال پر علی امین کا جواب وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ کمیٹی بنی ہے اس کا وجود میں آنا ہی ثبوت ہے معاملات ٹھیک کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بروز جمعرات دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔مذاکراتی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں دن ڈیڑھ بجے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہوںے والا اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سپیکر آفس کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر تحریکِ انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ ہوا ہے۔ اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق اس رابطے کے دوران پی ٹی آئی نے اسپیکر سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کمیٹی کے اجلاس کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی اس حوالے سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کی...
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکرایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔ 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو...
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کیلیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک 2 روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کیلیے تیار ہوں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔ 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...