مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب ، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ہے تاہم تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کودوپہر پونے 12 بجے کمیٹی روم نمبر 5 میں ان کیمرا ہو گا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انہوں نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 28 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، 4 بل 18 منٹ میں منظور ، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنوری کو
پڑھیں:
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، ابھی مسودہ پڑھا کوئی رائے قائم نہیں کی، عرفان صدیقی
مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، 7 ورکنگ دونوں میں جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔ مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، 7 ورکنگ دونوں میں جواب دیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی ان کے مسودے کو پڑھا ہے کوئی رائے قائم نہیں کی۔ مسلم لیگ نون کے راہنما نے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کل (بدھ کے روز) پھر ہو گا۔