حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات :دونوں کمیٹیوں کا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد:حکومت اورتحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر دونوں کمیٹیوں نے چوتھا اور اگلا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےارکان کااسپیکرچیمبرمیں اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کےمطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کوتحریری جواب دے گی۔
اجلاس کے بعدمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کیلئےحکومتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی نے
کہا ہےکہ ابھی اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اجلاس میں حکومتی اتحاد کی دیگر ساتوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے، پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے اجلاس میں بڑی سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان کا کہناتھاکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مطالبات پر بہت اطمینان کے ساتھ غور وفکر کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ہم تو تیسری نشست کے بعد سے ہی چوتھی نشست کی تیاری کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجلاس میں پی ٹی آئی
پڑھیں:
حکومت نے پی پی تحفظات پر کوئی مناسب جواب نہیں دیا، ذرائع
وفاقی حکومت اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات کا کوئی بھی مناسب جواب نہیں دے سکی۔
وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اسپیکر ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، پی پی کے نوید قمر، شیری رحمان، حنا ربانی کھر اور سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔
اجلاس میں آئندہ بجٹ کےلیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں سندھ کے منصوبوں اور فنڈز کے اجراء پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی پی نے نہریں نکالنے کے معاملہ پر صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا موقف پیش کیا۔ پی پی کو تحفظات پر حکومت سے کوئی مناسب جوا ب نہیں ملا ہے، اجلاس میں پی پی سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پی پی کا وفد حکومتی تجاویز سننے کا منتظر تھا، حکومتی وفد کی پلاننگ اور فنانس سے متعلق کوئی تیاری نہیں تھی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور پی پی کے درمیان اس بارے میں مذاکراتی عمل اب مئی کے آغاز میں دوبارہ شروع ہوگا۔