حکومتی و پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
٭قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تاحال مذاکراتی کمیٹیوں کوباقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا
٭ا سپیکر کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا حکم ہے، ترجمان قومی اسمبلی
(جرأت نیوز)ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جاچکی ہیں تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تاحال مذاکراتی کمیٹیوں کوباقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا حکم ہے ۔یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں تاہم پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا
اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز وقفے کے بعدآج ہوگا ۔جمعے کے روز کورم کی نشاندہی پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا تھا،قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کاایجنڈا بھی جاری کردیاگیا ہے۔علاوہ ازیںصدرزرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت سینٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس کل بروز منگل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔