2025-04-17@06:27:08 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«عنایت اللہ»:

      پشاور(آئی این پی )پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امیر المومنین افغان شہریوں کی واپسی سے خوش ہیں۔ پاکستان میں رہنے والے افغانوں نے یہاں چار دہائیوں...
    ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران کا خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ان خیالت کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی...
    پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے گلگت بلتستان وکلا برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وکلا کے تمام مطالبات کی حمایت کی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تقرری میں تاخیر پر احتجاج جاری ہے اور وکلا نے 16 اپریل تک عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان اور گلگت بلتستان میں وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟ چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، دہشت گردوں کی بالواسطہ حمایت ناقابل قبول ہے۔ دہشتگردوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، مکمل خاتمے تک لڑیں گے۔ فیصل آباد میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا اور دہشتگردی کا کوئی جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ میں کچھ عناصر نے کینال منصوبے کو متنازع بنا دیا، حالاں کہ یہ ملک کی ترقی کے لیے اور زراعت کے لیے انقلابی منصوبہ ہے۔ مزید پڑھیں: عید الفطر کی چھٹیوں میں سستا اور پرکشش سیاحتی سفر کیسے ممکن ہے؟ دہشتگردوں کےکوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشتگرد پاکستان کو توڑنا...
    جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے کہا کہ آپریشن سرحدی گاؤں میں ہورہا ہے اور یہ ممکن ہے کہ عسکریت پسند سرحد پار سے آئے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کو عوام کی حمایت کے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت یونین ہوم منسٹری کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ یونین ٹیریٹری میں سکیورٹی کی صورتحال پُرامن رہے۔ جموں کشمیر اسمبلی کے باہر جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ اگرچہ سکیورٹی براہ راست ہماری ذمہ داری نہیں ہے، لیکن میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ عسکریت پسندی کو عوام...
    تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف...
    تہران(نیوزڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔...
     ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکيں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہيں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
    یمن میں حوثی باغیوں پر جاری امریکی حملوں کے تناظر میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی جانب بیان سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اپنے بیان میں امریکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اقوام کے اتحاد سے دشمن خوف زدہ ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو سب سے بڑا خطرہ مسلم اقوام کے مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونے سے ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یمن میں مزاحمت ہی واحد راستہ بچا ہے جسے اپناتے ہوئے یمن کی قوم ضرور فتح یاب ہوگی۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای کا یہ...
    یمن میں اسلامی مزاحمت کی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین کی حمایت اخلاقی اور انسانی اصولوں کی بنیاد پر جاری ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے محاصرے کے باوجود یمن فلسطین کے بارے میں اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں انصاراللہ کے مرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم محمود الجنید نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز کے باوجود یمن فلسطین کی حمایت پر مبنی پالیسی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا: "یمن کے عوام، قائدین اور حکومت نے فلسطین کے بارے میں اخلاقی، انسانی اور دینی اصولوں پر مبنی موقف اپنا رکھا ہے جس کی روشنی میں فلسطین کی مظلوم...
    امریکی صدر کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر آکا کہنا تھا کہ بعض ممالک بات چیت نہیں بلکہ اپنے مطالبات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران یقیناً یہ مطالبات قبول نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے میزائل پروگرام پر پابندی کے مطالبات کو قبول نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ بعض ممالک بات چیت نہیں بلکہ اپنے مطالبات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران یقیناً یہ مطالبات قبول نہیں کرے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کبھی بھی اپنے میزائل پروگرام...
    اٹلی کے سفیر سے گفتگو میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے عالمی برادری سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کی اپیل کی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے عراق میں اٹلی کے سفیر نیکولو فونٹانا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ کے شہریوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی اور اسرائیلی جارحیت کو پورے علاقے کے لیے تباہ کن اور انسانی جانوں کے قتل عام کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ کے مظلوم عوام کی...
    علامہ سید عزالدین الحکیم نے کہا کہ پاکستانی عوام کا عراق سے اخوت و بھائی چارے اور محبت کا رشتہ صدیوں سے قائم ہے، اور ان تعلقات کو ہر سطح پر مزید بہتر بنایا جائے، کیونکہ وہاں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺکے اہلبیت اطہار علیھم السلام میں سے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام، جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام اور کئی آئمہ اہلبیت علیہم السلام کے مزارات مقدسہ موجود ہیں، جن سے ہر مسلمان خاص عقیدت رکھتا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، ممتاز عراقی عالم دین علامہ سید عزالدین الحکیم کا دورہ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور، ممتاز عراقی عالم دین علامہ سید عزالدین الحکیم کا دورہ ادارہ منہاج الحسینؑ...
    اپنے تجزیے میں لکھاری کا کہنا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی وجہ سے اسرائیل مشکل کا شکار ہے، موجودہ سعودی قیادت کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ انگریزی روزنامہ کے لکھاری جاوید نقوی نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ جس طرح ترکوں کیخلاف لارنس آف عربیہ کی سرپرستی اور حمایت سے سعودیہ عرب وجود میں آیا، امریکہ کیساتھ سعودیہ کے تعلقات اسی عمل کا تسلسل ہیں۔ مسئلہ فلسطین پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے تجزیہ کار لکھتے ہیں کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد آیت اللہ روح اللہ خمینی نے اسرائیل کیخلاف سخت موقف اپنایا تھا، اس وقت شاہ فہد...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قرآن اللہ کا کلام ہے ہدایت و رحمت کا سر چشمہ ہے ،قیامت تک آنے والی نسلیں قرآن سے ہدایت حاصل کرتی رہیں گی ،قرآن بندے کو رب تک پہنچانے کا راستہ ہے ،جماعت اسلامی اسی قرآن کی طرف بلاتی ہے ،ان خیالات کا اظہار نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ فخر النسا نے جامعۃ الحرمین میں منعقد تقریب تکمیل ناظرہ قرآن و استقبال رمضان کے پروگرام سے کیا ۔علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ قرآن سے تعلق اصل میں اللہ سے تعلق ہے اور جماعت اسلامی لوگوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی کی طرف بلاتی ہے ، رمضان المبارک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنما کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ، تفریح، فضول طرز کے اغیار کے پیش کردہ ایام کو منا کر ملک میں بے حیائی کو فروغ دینے والوں کا ناطقہ بند کرنا ہوگا، یہ لوگ نسل نو کو پہلے بھی تباہ کر چکے اور اب اخلاقی پستی کی دلدل میں دھنسانا چاہتے ہیں، ہم ان سیکولر قوتوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ بے حیائی کا دوسرا نام ویلنٹائن ڈے ہے، بے حیائی کو بطور ایجنڈا پرموٹ کرنے ویلنٹائن ڈے، حقوق کے نام پر میرا جسم میری مرضی کی خرافات میں...
    حیدرآباد،ماڈل اسکول ویونیورسٹی کیمپس کی ٹیچرز کی جانب سے پرنسپل سید احسان اللہ راشدی کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
    کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی، یہ نہیں ہو سکتا کہ کام کے ایم سی کرے اور ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے پاس ہوں، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وفاقی وزراء کو کہیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، روز 11 بجے پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، انہیں بات کرنے کی بیماری ہے۔ کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منعم ظفر کو شاید گھر والوں کو دکھانا ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔میئر کراچی کا...
    حزب اللہ نے مزید زور دیا کہ یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکہ کا ظالمانہ فیصلہ صیہونی حکومت کی حمایت کے طور پر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی انصاراللہ کے خلاف امریکہ کی جارحانہ کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشت گردی کی نام نہاد فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے...
    شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے O یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں؟ (اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے والا کوئی  روشن دلیل پیش کرے O کیا اللہ کی تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟ O 
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماڈل نصرت ہدایت اللہ نے اداکار علی رحمٰن خان سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور اداکار کی جب بھی شادی ہوئی تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔ نصرت ہدایت اللہ اور علی رحمٰن کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں اور خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ دونوں کو متعدد بار میڈیا کے سامنے بھی ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ ماڈل اور اداکار ایک دوسرے کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کرتے رہے ہیں۔ دونوں کی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کی جلد شادی کی افواہیں بھی سامنے آتی رہی ہیں، تاہم دونوں نے پہلے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورا نظام عمران خان کو شکست دینے کی کوششوں میں ناکام ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پورا نظام عمران خان کے خلاف کام کر رہا ہے، لیکن عوام ان کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ عوام کا اللہ تعالیٰ پر کامل یقین ہے کہ ہمیشہ حق اور سچ کی جیت ہوتی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان قوم اور ملک کے حقوق کے دفاع کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ کوئی رعایت لی...
    بیروت: لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جوزف عون کو سربراہ مملکت منتخب کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے ایوان صدر کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کیا ہے جسے امریکی منظوری حاصل ہے۔اس کے نتیجے سے لبنان اور مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کی عکاسی ہوتی ہے کہ حزب اللہ گزشتہ سال کی جنگ سے بری طرح متاثر ہوا اور دسمبر میں اس کے شامی اتحادی بشار الاسد کا تختہ الٹ گیا۔ اس پیشرفت سے ملک میں سعودی اثر و رسوخ کے احیا کا بھی اشارہ ملتا ہے جہاں بہت پہلے ایران اور حزب اللہ نے ریاض کے کردار کو گرہن لگا دیا تھا۔ لبنان میں فرقوں کی بنیاد پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جنوری 2025ء) لبنان میں آج جمعرات نو جنوری کو ملک کے آرمی چیف جوزف عون کو بطور صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت اس خطے میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کو بھی ظاہر کرتی ہے اور اس سے یہ بھی عیاں ہوتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تباہ کن جنگ کے بعد ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کی طاقت کم ہوئی ہے۔ اس تبدیلی نے ایک ایسے ملک میں سعودی اثر و رسوخ کے احیاء کا اشارہ بھی دیا ہے، جہاں ریاض کے کردار کو ایران اور حزب اللہ نے بہت پہلے محدود بنا دیا تھا۔ لبنان کے فرقہ وارانہ طاقت کی تقسیم کے نظام میں...
۱