انصار اللہ کیخلاف امریکہ کی جارحانہ اور معاندانہ پالیسی پر حزب اللہ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
حزب اللہ نے مزید زور دیا کہ یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکہ کا ظالمانہ فیصلہ صیہونی حکومت کی حمایت کے طور پر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی انصاراللہ کے خلاف امریکہ کی جارحانہ کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشت گردی کی نام نہاد فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکہ کے اس ظالمانہ اقدام کو یمنی قوم پر براہ راست حملہ سمجھتے ہیں۔ یہ امریکی حکومتیں ہیں جنہیں دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر لینا چاہئے، کیونکہ وہ خطے کی قوموں کے خلاف یکے بعد دیگرے دہشت گردانہ کارروائیوں کا ارتکاب کرتی آ رہی ہیں۔ حزب اللہ نے مزید زور دیا کہ یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکہ کا ظالمانہ فیصلہ صیہونی حکومت کی حمایت کے طور پر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ حزب اللہ نے مزید کہا ہمیں غزہ کی حمایت کے یمنی کردار اور باوقار موقف پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یمن مزاحمت کا راستہ جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حزب اللہ نے انصار اللہ کی حمایت کے خلاف یمن کی
پڑھیں:
سندھ میں مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف آپریشن جاری ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف آپریشن جاری ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے کراچی میں دو سینٹرز کام کر رہے ہیں، صوبے بھر میں 31 فرینڈلی پولیس سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔