2025-02-11@02:26:20 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«طاہرہ کشیپ»:
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی مشہور پروڈیوسر اور اداکارہ طاہرہ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں کینسر کے سب بال گرنے کے سبب وہ گنجی ہوگئیں، میں نے اپنی تصویر ویڈیو پر شیئر کی تو والدین ناراض ہوگے اورانہوں نے بات مجھ سے بات کرنا بند کردی تھی۔ طاہرہ کشیپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو میں نے اس کا مقابلہ کیا، 2019 میں ان کا علاج مکمل ہوا اور 2020 میں میں انہوں نے مکمل صحتیاب ہونے اعلان کیا تھا۔ طاہرہ کو اسٹیج کے چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی ماسٹیکٹومی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ علاج کے دوران طاہرہ کے تمام بال گرنے کے سبب...
تصویر سوشل میڈیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمے نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور پائیدار دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، فریقین نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا۔ ملاقات میں ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کو تسلیم کیا گیا اور دونوں فوجی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دور نایاب:پنجاب کی سی بی ڈی (CBD Punjab) اور ٹی ڈی سی پی (TDCP) نے سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے ایک اہم شراکت داری کی ہے، جس کے تحت سی بی ڈی 20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے ٹائٹل سپانسر کے طور پر حصہ لے گا۔ چولستان جیپ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ ہے، اور یہ نہ صرف موٹر اسپورٹس کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑا موقع ہے بلکہ اقتصادی ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے سی بی ڈی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا، جیسا کہ سی او او سی بی ڈی منصور جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ "چولستان جیپ...
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے لئے کمی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے، دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد درخواست میں میں کمی مانگی گئی ہے۔ نیپرا کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، درخواست میں کہاگیا کہ دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا کو درخواست...
کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ میں کرم کے معاملے پر گرینڈ امن جرگے کے دوران چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے فریقین سے ماضی بھول کر معاہدے پر آگے بڑھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فریق نے اسلحہ جمع کرانے کا لائحہ عمل دے دیا ہے، دوسرا فریق بھی دے اور بنکرز گرانے پر فورا کام شروع کیا جائے،سابق سینٹر رشید خان نے خطاب میں کہا کہ مظلوموں کو معاوضہ ادا کیا جائے، ملک میں بہت پیسہ ہے ہم سیاستدانوں نے ملک کو بہت لوٹا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرم امن جرگے کا اجلاس کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ہوا، جرگے میں چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا، کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی کوہاٹ سمیت ضلعی افسران اور عسکری حکام...
کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ارش دیپ سنگھ کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹیں لے کر بھارت کے لیے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ۔ 2022میں بھارت کیلئے ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے 61ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
واشنگٹن ڈی سی — ایوان نمائندگان کی ہوم لینڈ سکیوریٹی کمیٹی نے بد ھ کے روز خطرات کے جائزے کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نئے سال کے موقع پر امریکی شہر نیو آرلینز میں ٹرک ہجوم پر چڑھانے کے ذریعہ 14 افراد پر جان لیوا حملے اور جون 2024 میں داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبہ میں آٹھ تاجک شہریوں کی حراست کا حوالہ دیا۔ کمیٹی کے چیئر مین ریپبلیکن مارک گرین نے ایک بیان میں کہا "مغالطے میں نہ رہیں، اب بھی تمام روشنیاں سرخ (خطرے کے) رنگ میں ہیں۔” گرین نے کہا کہ نیو اورلینز میں ہونے والا دہشت گرد حملہ یہ یاد دلاتا ہے کہ امریکہ کو اب بھی دہشت گردی کا خطرہ درپیش ہے...
کراچی: سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پی آئی سے ہنرمند ائیرکرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے جبکہ مزید مستعفی ہونے والے ہیں۔ اپنے خط میں سیپ نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جاچکے ہیں جبکہ مزید بہت سے ہنرمند مستعفی ہونے کا ارادہ کرچکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنرمند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے خط میں کہا کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں...
پشاور (نیٹ نیوز) لوئر کرم میں بگن کے قریب قافلے پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی نشان دہی کر لی گئی۔ پولیس نے 19 شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی تلاش کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی زیر نگرانی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز سپورٹ کے لئے موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک 19 شرپسندوں کی نشان دہی کے بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔ لوئر کرم میں بگن اور گرد و نواح کے علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ امن معاہدے کے مطابق پورے کرم سے مرحلہ وار ہتھیار جمع کیے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (نومبر2024ء) کے لیے 4.89 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ اور موقف درست ثابت ہوا ہے کہ این ٹی ڈی سی سے ہی کراچی کو بجلی فراہم کرنے پر کراچی کے عوام، تاجروں اور صنعتکاروں کو سستی بجلی مل سکتی ہے، نومبر2024ء کے لیے4.89 روپے فی یونٹ کمی کی اصل وجہ نومبر کے مہینے میں این ٹی ڈی سی سے1600 اضافی میگا واٹ سستی بجلی کی فراہمی ہے، اس لیے کے الیکٹرک کا جنریشن لائسنس منسوخ کر کے کراچی کو مکمل طور پر این...