گوگل میپس میں 3 نئےمفید اے آئی ٹولز کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
گوگل میپس میں چند نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کمپنیوں اور شہروں کو سڑکوں کو بہتر بنانے، ٹریفک کا نظام ٹھیک کرنے اورمقامی علاقوں کے ٹرینڈز جاننے میں مدد فراہم کریں گے۔
ایک کانفرنس کے دوران کمپنی کی جانب سے گوگل میپس کے نئے فیچرز کے بارے میں بتایا گیا۔ان فیچرز تک رسائی فیس کے عوض ہوگی اور بنیادی طور پر ان کا مقصد کمپنیوں، شہروں اور اداروں جیسے ٹریفک پولیس کو فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ان میں سے ایک ٹول امیجری انسائیٹ ہے جو ورٹیکس اے آئی کے ساتھ اسٹریٹ ویو کو استعمال کرکے اشیا جیسے کھمبے اور اسٹریٹ سائن وغیرہ کو شناخت اور ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر کوئی ٹیلی کام کمپنی یہ تعین کرنا چاہتی ہے کہ کن کھمبوں کو مرمت کی ضرورت ہے تو وہ اس ٹول سے نہ صرف یہ جان سکتی ہے کہ کھمبے کہاں کہاں موجود ہیں بلکہ ان کی حالت کے بارے میں جاننا بھی ممکن ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ اس ٹول سے یوٹیلیٹی کمپنیوں کو اپنے انفرا اسٹرکچر کو درست رکھنے میں مدد ملے گی اور ان کی حالت دیکھنے کے لیے لوگوں کو بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایک اور ٹول پلیسز انسائیٹس ہے جس کا مقصد کارباری اداروں کو کسی مخصوص علاقے کے ٹرینڈز کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔گوگل کی جانب سے روڈز منیجمنٹ انسائیٹس نامی ٹول کا بھی اعلان کیا گیا جو کہ ٹریفک ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتا ہے۔
اس ٹول سے سڑکوں کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی جبکہ ٹریفک پولیس کو اس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات سے یہ تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ کن علاقوں میں حادثات کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔ان تفصیلات کے ساتھ ان علاقوں میں ٹریفک جام کے مسئلے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔کمپنی کے مطابق یہ ٹولز آنے والے مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں مدد فراہم
پڑھیں:
امریکی کمپنی کی جانب سےحیران کن کار متعارف
امریکی کمپنی، الیف ایروناٹکس نے ماڈل اینامی الیکٹرک کار ایجاد کر لی جو کھڑے کھڑے پرواز کے قابل ہے اور ایک چارج میں 110 میل تک اڑ سکتی۔ جبکہ سڑک پر 200 میل تک جا پاتی ہے۔
غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق اس گاڑی کی قیمت 3 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ہے، مگر کمپنی کو کار کے 3200 آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔کار جلد برائے فروخت پیش ہو گی۔
امریکہ میں 40 گھنٹے تک ہلکے ہوائی جہاز چلانے کا تجربہ رکھنے والے لوگ ہی یہ کار اڑا سکیں گے۔ٹریفک ہجوم سے بچا کی خاطر اسے بنایا گیا۔