کینسر کی شکار طاہرہ کشیپ سے والدین نے بات چیت کیوں بند کی؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی مشہور پروڈیوسر اور اداکارہ طاہرہ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں کینسر کے سب بال گرنے کے سبب وہ گنجی ہوگئیں، میں نے اپنی تصویر ویڈیو پر شیئر کی تو والدین ناراض ہوگے اورانہوں نے بات مجھ سے بات کرنا بند کردی تھی۔
طاہرہ کشیپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو میں نے اس کا مقابلہ کیا، 2019 میں ان کا علاج مکمل ہوا اور 2020 میں میں انہوں نے مکمل صحتیاب ہونے اعلان کیا تھا۔
طاہرہ کو اسٹیج کے چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی ماسٹیکٹومی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ علاج کے دوران طاہرہ کے تمام بال گرنے کے سبب وہ گنجی ہوگئی تھی لیکن میں نے سوشل میڈیا پر اپنے گنجے پن کی تصویر شیئر کرنے سے دریغ نہیں کیا، تاہم جب انہوں نے تصویر پوسٹ کی تو ان کے والدین خاصے پریشان ہوگئے تھے۔
انٹرویو میں طاہرہ نے کہا کہ جب میں نے اپنی گنجی تصویر (کینسر کی تشخیص کے بعد) لگائی تو میرے والدین مجھ سے بہت ناراض ہوئے، ایک عورت کے لیے گنجی نظر آنا کسی نہ کسی طرح کی تباہی سمجھی جاتی ہے اس لیے انہوں نے مجھ سے بات کرنے سے انکار کر دیا اور مجھے اسے ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کرنے لگے۔
تاہم 2024 کی فلم ”شرما جی کی بیٹی“ کی ہدایت کاری کرنے والی طاہرہ نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر رہی، میں ابھی جشن منا رہی ہوں، جسے آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
طاہرہ نے کہا چنانچہ والدین کو راضی کرنے کے لیے فلمساز نے ان کے ساتھ ایک ویڈیو کال کی اور ان سے خوش رہنے کو کہا۔
طاہرہ نے شیئر کیا “میں نہیں جانتی تھی کہ میں اپنے والدین سے اس بارے میں کس طرح بات کروں، اس لیے میں نے اپنی والدہ کو ویڈیو کال کی اور خود کو دکھایا، میں نے کہا کہ ’مجھے دیکھیں میں ابھی اس طرح نظر آرہی ہوں اور مجھے یہ پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے چشمہ پہنا ہوا تھا والدہ مجھے دیکھ کر پہلے ہنسی اور پھر مسکرائیں اور پھر میں نے ان سے کہا کہ ’زندگی ایسی ہی ہے اور مجھے خوش رہنے کی ضرورت ہے اور آپ کو بھی میری خوشی میں خوش رہنے کی ضرورت ہے اس کے باوجود وہ اس صورتحال میں خوشی محسوس کرنے کا مفہوم سمجھنے سے قاصر تھے۔
طاہرہ کشیپ نے اس سے قبل اپنے گنجے پن پر اپنے بیٹے کا ردعمل شیئر کیا تھا جب وہ سات سال کا تھا۔
طاہرہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب میرے بیٹے نے مجھے دیکھا تو اس کے احساسات کچھ یوں تھے کہ ’میں نے مردوں کو گنجے ہوتے دیکھا ہے، لیکن میری ماں کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟
مزیدپڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 7 خوراج ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: طاہرہ کشیپ نے کہا کہ کینسر کی انہوں نے طاہرہ نے نے اپنی
پڑھیں:
کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا
کروڑوں روپے کے فراڈ میں بینفشری ہونے پر اداکار نادیہ حسین نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا ، جس میں اہم انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے فراڈ میں نادیہ حسین کے بینفشری ہونے کا معاملے پر اداکارہ بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں۔دفتر میں بجلی نہ ہونے سے بیان ریکارڈ کرانے میں کچھ تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اداکارہ نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔
اداکارہ نے 2 صفحات پر مشتمل اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس میں شوہر کی جانب سے دیئے گئے پیسوں پر بیوٹی سلون لگانے کا اعتراف کیا۔اداکارہ نے بیان میں کہا کہ میرے شوہر نے مجھے سلون کے لیے پیسے دیے تھے، لکی ون اور طارق روڈ پر اپنی برانچ میں وہ پیسے لگائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پیسے میرے شوہر نے دیے مجھے نہیں پتہ وہ کہاں سے آئے ، میرے سلون انہی پیسوں سے بنے اور میں نے ٹیکس ریٹرن میں بھی ان پیسوں کو ڈکلیئر کیااداکارہ سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کیس میں وکلا کے ہمراہ آئیں ، جس پر ایف آئی اےافسر نے کہا کہ بیان کسی غیرمتعلقہ شخص کےسامنےریکارڈنہیں کرسکتے، آپ پہلے وکلا سے مشورہ کرلیں کیا کرنا ہے۔