2025-03-03@17:14:41 GMT
تلاش کی گنتی: 11861
«سونیا حسین»:
زبان کا صحیح استعمال ایک فن ہے جو انسان کو موثر انداز میں بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ الفاظ کے انتخاب، جملوں کی ساخت، اور لہجے کے استعمال پر مبنی ہے۔ دوسروں کو سمجھنے اور اپنے خیالات کو واضح طور پر بیان کرنے کے لیے زبان کا استعمال کیسے کیا جائے جاننے کے لیے دیکھیے پروگرام اچھی باتیں عائشہ امجد کے ساتھ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenewws دوسروں کو سمجھنا زبان کا صحیح استعمال عائشہ امجد فن لہجہ وی نیوز
تہران: ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہو گیا تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شدید الزامات ، دھمکیوں اور توہین کا سامنا تھا۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا جس پر عمل کیا۔ واضح رہے کہ جواد ظریف 2013 سے 2021 تک حسن روحانی کی حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔ انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ گزشتہ سال...
بنگلہ دیش کو پاکستان سے 25 ہزار ٹن چاول کی ترسیل جلد مل جائے گی ۔پاکستانی وزارت خوراک کے اس اعلان نے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد دونوں حکومتوں کے درمیان براہ راست دوطرفہ تجارت کی بحالی کی تصدیق کر دی۔ کئی دہائیوں کے تلخ تعلقات کے بعد گزشتہ اگست سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات میں کافی بہتری آ چکی۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر، نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے دو بار ملاقات کے بعد سے پاکستان کے ساتھ مزید دوطرفہ تبادلے ہوئے ہیں۔ وزارت خوراک نے کہا ہے کہ اس ماہ کے شروع میں ڈھاکہ نے پاکستان...
کراچی: پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں،رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،آئندہ 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے شہر میں چلنے والی معمول سے تیز ہواوں کی رفتارمیں پیر کو مزید اضافہ رہا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ منگل کو ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے،تاہم مجموعی طورپر اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سے19/ زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ شہر میں سمندری ہواؤں کے علاوہ شمال...
لیفٹیننٹ گورنر نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہورہی ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عوام ایک خوشحال ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا، جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے ریاستی درجہ کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے خطاب میں منوج سنہا نے کہا کہ حکومت ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے تمام فریقین سے بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال کیے گئے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا، جن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن اور بانہال میں دو بائی...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کررہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بینکاری’ کان کنی’ ریلویز اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔توقع ہے کہ پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کے ETIHADریل کے درمیان اہم معاہدے سے ریلوے نیٹ ورک میں بہتری آئے گی۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی شراکت داری سے تجارت ‘ سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ ملے گا۔ اشتہار...
لاہور: ڈائریکٹر جیمز کیمرون ’’ٹرمنیٹر‘‘، ’’ٹائٹینک‘‘ اور ’’اوتار‘‘ جیسی یادگار فلمیں بنا کر عالمی شہرت پاچکے، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئے مگر بیشتر زندگی امریکا میں گذاری. امریکی شہری بننا چاہتے تھے مگر امریکا نے جنگیں شروع کیں تو اس ملک سے متنفر ہو گئے، اب وہ نیوزی لینڈ کے شہری بن گئے ہیں اور کبھی امریکہ نہیں رہنا چاہتے، نئی فلمیں بھی کیوی کے دیس میں بنائیں گے۔ انھوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا امریکا تمام مہذب و معقول باتوں سے منہ موڑ رہا ہے جو نہایت خوفناک رجحان ہے اگر امریکیوں نے اپنے مفادات کی خاطر اعلی انسانی اقدار کو ملیامیٹ کردیا تو انہیں نظریاتی طور پہ کھوکھلا ہو کر تباہ ہونے میں...
ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا، ارجن...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار عطاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان...
سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےجیل سے لکھے گئے خط میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں لکھا کہ اعظم نذیر تارڑ آپ کہتے ہو پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئیں اس پر پیکا ایکٹ کے تحت آپ کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ پولیس بغیر ورانٹ گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ مجھے آپ پر شرم آتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں لکھا آپ نے قانون صرف اور صرف اپوزیشن کے لیے بنایا ہے۔2022 سے اپوزیشن کے ساتھ انسانی بنیادی حقوق...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس میں 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان میں جلات خان، حسین نوا، علی جان، سجاد اور دیگر شامل ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ تفتیش مکمل ہوچکی ہے، لہذا انہیں جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے۔ جو لوگ گرفتار کیے وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ کا مرکزی ملزم شاہ زین مری مفرور...
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) نے پیر بہ تاریخ 20 جنوری کو اپنی پہلی مسافر پرواز کی کامیاب لینڈنگ کے بعد کمرشل آپریشنز کا آغاز کردیا۔ یہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے جو 4,300 ایکڑ (17 کلومیٹر) اراضی پر محیط ہے اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ہوائی اڈہ ہے۔ یہ صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی بحیرہ عرب کے ساحل پر گوادر کے پرانے ہوائی اڈے کے شمال مشرق میں 26 کلومیٹر (16 میل) دور گورندانی کے مقام پر واقع ہے۔ اس پر 246 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس کے لئے بنیادی طور پر چین نے بطور گرانٹ فنڈ فراہم کیا اور...
سٹی 42:ایبٹ آباد کے بعد روالا کوٹ بھی برفباری کے باعث بند کردیا گیا ، راولاکوٹ تولی پیر لسڈنہ روڈ شدید برفباری کے باعث بند ہے راولاکوٹ باغ سدہن گلی ڈھلی لسڈنہ شاہرات پر ٹریفک معطل ہوچکی ہے ، راولاکوٹ عباسپور محمود گلی شاہراہ برفباری کے باعث بند کردی گئی ہے ، راولاکوٹ اور باغ کی مشینری سڑکوں پر موجود ہے ، برفباری میں وقفہ ہوتے ہی شاہرات کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا ، فی الحال شہری گھروں میں محصور ہوچکے ہیں نظام زندگی جمود کا شکار ہوگیاہے ۔ راولاکوٹ تمام نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے ۔ کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی واضح رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے 200 عہدے ختم کرنے کے اقدام سے سالانہ ایک ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ یہ عہدے حکومت کی رائٹ سائزنگ کی پالیسی کے تحت ختم کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت نے ایک رائٹ سائزنگ کمیٹی بنا رکھی ہے جس میں قانون دان اور مختلف محکموں کے سیکرٹری شامل ہیں۔ پاکستان: کیا ساری آبادی کو سبسڈی کسان دیں گے؟ نئے قرض کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہیں، پاکستان عہدے ختم کرنے کا یہ اقدام ایک ایسے وقت اٹھایا گیا جب چند ہفتے قبل ہی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا تھا...
ایبٹ آباد گلیات میں شدید برف باری کے باعث میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کردیے گئے ایبٹ اباد برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی،نگری بالا، نتھیا گلی،تاجوال پٹن کلاں کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ، ایبٹ اباد محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، برف باری کے باعث گلیات جانے والے سیاحوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی
بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، عوام قوت خرید نہ ہونے کے باعث قیمت پوچھ کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ کوئٹہ شہر میں رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، ان کی طلب میں اضافے نے ناجائز منافع کمانے والوں کی چاندی کردی ہے، جبکہ پھلوں کی قمیتیں کنٹرول کرنے والے ادارے ناکام نظر آتے ہیں۔ ماہ رمضان سے قبل 70 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا 200 روپے، 120 روپے والا کینو 250 روپے، 150 روپے کلو والا سیب 300 روپے میں فروخت ہورہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پھل کیسے خریدیں؟ ان کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ شہری ماہ صیام...
ویب ڈیسک : انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے حاضر ڈیوٹی افسر کو بلوچستان سے تین مارچ 2016 کو گرفتار کیا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، اس کارروائی کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تین مارچ 2016 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن کو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔بھارت طویل عرصے سے دوسرے ممالک میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کی واضح مثال 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی صورت میں دنیا کے سامنے آئی۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) 45 سال قبل تین مارچ 1981 کے روز کراچی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 326 میں 135 مسافر سوار تھے۔ پشاور لینڈنگ سے قبل 3 نوجوانوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے جہاز اغوا کر لیا ہے۔ اس گروپ کی قیادت کرنے والے نوجوان سب مشین گن لہراتا ہوا کاک پٹ میں داخل ہو گیا۔ جہاز اغوا کرنے کا مقصد ذوالفقار علی بھٹو کی فوجی حکومت کے ہاتھوں سزائے موت کا بدلہ لینا تھا۔ ہائی جیکرز کا پائلٹ سے اصرار تھا کہ طیارہ کابل لے کر جائے۔ طیارے نے جیسے ہی کابل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، افغان سکیورٹی نے طیارے کو گھیرے میں لے...
بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، اس کارروائی کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تین مارچ 2016 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن کو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ بھارت طویل عرصے سے دوسرے ممالک میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کی واضح مثال 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی صورت میں دنیا کے سامنے آئی۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سے گرفتار کیا، جب وہ...
کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب بااثر شخص کے تشدد کا شکار بننے والے شہری نے بااثر شخصیت کے بیٹے سے صلح نامہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس میں شاہ زین مری اور برکت سومرو کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی اور دونوں فریقین نے صلح کر کے راضی نامہ کرلیا۔ شاہ زین مری کے خلاف مدعی مقدمہ برکت سومرونے راضی نامہ کرلیا اور اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بوٹ بیسن کے قریب مسلح افراد نے گاڑی اوور ٹیک کرنے پر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر اسپتال پہنچا دیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا جبکہ مرکزی...
حکومت سے مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سیکرٹری پیٹرولیم سے مذاکرات ہوئے ہیں جو کامیاب ہوگئے، وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ڈی ریگولیشن سے ہمارے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کے لیے وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وزیر پیٹرولیم بات...
قومی ٹیم کے ٹی 20اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تاحال نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا اور عاقب جاوید بطور ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہونگے۔ذرائع نے بتایاکہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی کردی گئی جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان...
سٹی 42: ایبٹ آباد گلیات میں شدید برف باری کے باعث میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کردیے گئے ایبٹ اباد برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی،نگری بالا، نتھیا گلی،تاجوال پٹن کلاں کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ، ایبٹ اباد محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، برف باری کے باعث گلیات جانے والے سیاحوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی حماس کا یرغمالیوں کی پاس اوور تک واپسی سے انکار، اسرائیل نے غزہ کو سامان کی ترسیل بند کر دی
بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں سوشل میڈیا کی وجہ سے ایک جوڑے کا جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے شہر پورنیہ میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹر پہنچنے والے ایک جوڑے کے درمیان سوشل میڈیا کی وجہ سے شروع ہونے والا جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔ خاتون نے کونسلنگ سنٹر میں یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑیں گی۔ شوہر فیملی کونسلنگ سنٹر پہنچا جہاں اس نے بتایا کہ میری بیوی میرے ساتھ وقت نہیں گزارتی اور ہمیشہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتی رہتی ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس...

عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ملاقات کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کا عندیہ دیدیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت جو حرکتیں کررہی ہے اس سے ہم احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں، کیوں کہ اس وقت عمران خان سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دے کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو 10 دن ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، فیصل چوہدری انہوں نے کہاکہ ہم نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 54 ارب روپے سے زائد مالیت کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیم، صحت، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاکس کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور سیکیورٹی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔مزید برآں، ضم شدہ علاقوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرائمری، میڈل، ہائی اور ہائی سیکنڈری اسکولوں میں اساتذہ کی فراہمی کے منصوبے کو بھی منظور کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا...
پشاور: خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پرالگ الگ سزاؤں کا پہلی مرتبہ تعین کیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزماں نے پیش کیا، بل میں منشیات کی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی ہے اور منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے سزا کا تعین کیا گیا ہے۔ نارکوٹکس سبسٹانس بل کے شق نمبر 9 میں ترمیم کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اورعمر قید میں نرمی تجویز کی گئی ہے، قبل ازیں ایکٹ کے شق نمبر 9 کے سیکشن ڈی میں ایک کلو گرام سے...
اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت پوروانچل اور دکشنانچل بجلی کارپوریشن کو نجی ہاتھوں میں دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کر کے نوکریوں اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے کہا ہے کہ اس سے قبل مرکز کی بی جے پی حکومت نے کئی سرکاری اداروں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے دیا تھا، اب اسی راستے پر چلتے ہوئے ریاست اترپردیش کی بی جے پی حکومت بھی نجکاری کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ آئی سی سی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔ دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔ Match officials for the #ChampionsTrophy 2025 semi-finals have been revealed ???? Details ⬇️https://t.co/lAofXoHvAN — ICC (@ICC) March 3, 2025 یار رہے کہ آئی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا...
چاند 2دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا،شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان(آئی پی ایس )رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف...
پشاور: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، ان حرکتوں سے حکومت کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے اور ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کررہی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، عدالتی فیصلے کے مطابق چھ لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے توہین عدالت کی درخواست دی ہے، عمران خان سے ملنے کے لیے ہمیں عدالت...
پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے رمضان المبارک کے پیش نظر دعائیہ کلام جاری کردیا۔ وینا ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ پر رمضان المبارک کے پیش نظر کلام ’میں بھی روزے رکھوں گی، یا اللہ توفیق دے‘ پڑھ کر شیئر کی۔ اس کلام میں وینا ملک نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ انہیں نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وینا ملک کے اس کلام پر صارفین کے ملے جلے کمنٹس سامنے آئے ہیں جن میں سے کچھ نے کہا کہ توفیق آچکی ہے اب عمل کا وقت ہے۔
سٹی 42 : ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے گلیات داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، گلیات میں دو فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے، برف باری سے شدید سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ برف باری سے مری روڈ سمیت رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے گلیات میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے دو قریبی عزیز انتقال کرگئے دوسری جانب شدید برفباری کی وجہ سے بجلی...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں منشیات کی خرید و فروخت اور اسمگلنگ پر سزاؤں کی تعین کا بل منظور کرلیا گیا۔بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الرحمان نے پیش کیا، بل میں منشیات کی خرید و فروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پر الگ الگ سزاؤں کا پہلی مرتبہ تعین کیا گیا ہے۔بل میں منشیات کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرکے منشیات کے اقسام اور مقدار کی مناسبت سے سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے۔ بل کے تحت تعلیمی اداروں میں منشیات برآمد ہونے پر زیادہ سے زیادہ سزائیں دینے کی تجویز شامل ہے۔ نارکوٹکس سبسٹانس بل کے شق نمبر 9 میں ترمیم کرکے ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اورعمر قید میں نرمی کی تجویز شامل ہے، پہلے ایک...
غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کا دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم...
پیٹرولیم ڈیلرز نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مذاکرات کیے ہیں، اس موقع پر اوگرا کے چیئرمین اور وزارت پیٹرولیم کے حکام بھی شریک تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ اب مذاکرات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے بھی رائے لی جائےگی۔ واضح رہے کہ وزیر پیٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان...
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے جہاں کرکٹ کے عام مداح غم اور غصے میں ہیں وہیں شوبز کی شخصیات بھی ناراضگی کا اظہار کرہے ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن شو کی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی سوالات کے جوابات دیئے۔ جب ان سے میزبان نے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ پہلے بابر اعظم بہت پسند تھے مگر اب نہیں ہیں۔ اداکارہ سونیا حسین نے مزید کہا کہ تاہم اس وقت جو کھلاڑی پسندیدہ ہیں مجھے ان کا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔ اداکارہ نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہ مداح کے...
کراچی: دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقتول صارم کےوالدین کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں نے احتجاج سے روکنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کم سن صارم کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ننھے صارم کے قاتل / قاتلوں کو گرفتار نہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویزاور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا ، جس سے ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے کوشاں ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار ہورہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کے مطالبے کے بعد ریئل اسٹیٹ کی غلط مالیت ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس کی چوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ ریئل اسٹیٹ کی غلط مالیت ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا اور ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کے ذریعے پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پرسزائیں اور جرمانے ہوں گے ، اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ کرانے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو3 سال...
علامتی فوٹو بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچنے۔ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ حکام کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے کل ہڑتال کی کال واپس لے لی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے مذاکرات کیے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ترجمان آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے، ہمارے مذاکرات حکومت کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ ڈی ریگولیشن سے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کیلئے بھی وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے۔نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے فروری کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملک میں مہنگائی میں 0.83 کمی ہوئی ہے اورمہنگائی کی سطح 1.52 ریکارڈ کی گئی۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مہینے شہروں میں مہنگائی کی شرح 0.65 جبکہ دیہات میں 1.10 فیصد کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں شہروں میں تازہ پھل 14.99 جبکہ چینی 9.35 فیصد مہنگی ہوئی۔ شہروں میں دال مونگ 32.65 فیصد، بیسن 28.97 اور دال چنا 25.40 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مشروبات 1.16 فیصد اور خوردنی گھی میں 0.66 فیصد مہنگائی ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ مہینے شہروں میں سبزیاں 16.73 جبکہ انڈے 14.23 فیصد، دال چنا 10.21، بیسن...
لاہور: محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کروا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔ برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم...
ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا،آج معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں ، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025کو مسلم لیگ (ن)کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو کے لیے پانچ بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی جنوری کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریئم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (SOL) اور کارڈانو (ADA) شامل ہوں گی۔ اس اعلان کے بعد ان کرنسیز کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا: “یہ کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے میں مدد دے گا۔ XRP، SOL اور ADA اس میں شامل ہوں گی، جبکہ BTC اور ETH بھی اس...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے مزید ایک ہزار بنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 982 بنیادی مراکز صحت کو پرائیوٹ افراد کے سپر د کی جائے گا،971 بنیادی مراکز 24 گھنٹے کام کرنے والے اور 11 چھ گھنٹے کام کرنے والے بنیادی مراکز صحت شامل ہیں۔حکومت ان بنیادی مراکز صحت کو چلانے کے لیے ماہانہ 8 لاکھ 93 ہزار روپے ادا کرےگی۔ اٹک سے 17, بہاولنگر کے 80, بہاولپور کے 48, بھکر 21،چکوال 22, چینوٹ 7, ڈی جی خان 22, فیصل آباد 28, گوجرانولہ 25, گجرات 16،حافظ آباد، 8, جہلم 14, جھنگ 17, قصور 20, خوشاب 59, لاہور 5 ،لیہ 24,لودھراں 29, منڈی بہاوالدین 14, میانوالی 15, ملتان 53, مظفرگڑھ 56, ننکانہ صاحب...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغازکر دیا، انہوں نے مختلف نمبر بتانے پر فری سولر پینل اسکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، فزیکل ویری فکیشن کے بعد رواں ماہ مارچ کے آخر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا، اسکیم کے لیے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے درخواستیں دیں۔ جبکہ صارفین کی معاونت کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔ سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے شناختی کارڈ سے منسلک کیا...
قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خاتون خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان بغاؤ میں آپریشن پر مامور فورسز کیلئے راشن...
ماہ فروری میں مہنگائی حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی،سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.52فیصد ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ماہ فروری میں مہنگائی حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی،سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی،شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد،جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں دال چنا اورچائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا،گندم 3 فیصد،دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصدسستا ہوا،چکن،دال مسور،مونگ، مچھلی، دودھ کی مصنوعات کیدام کم ہوئے،ایندھن،ٹرانسپورٹ سروسز،تعمیراتی سامان، بجلی، اسٹیشنری بھی...

چینی پالیسی سازوں کا اہم سالانہ اجلاس پاک چین تعلقات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر ے گا،محمد ضمیر اسدی
اسلام آباد : چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چینی پالیسی سازوں کا اہم ترین سالانہ اجلاس’’ ٹو سیشنز‘‘ جو چین کی نیشنل پیپلز کانگرس ( این پی سی ) اور چائینز پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کانفرس( سی پی پی سی سی ) کا مشترکہ اجلاس ہے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ پیر کو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ٹوسیشن کے تناظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان کو صنعتی، زرعی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ انہوں...
چینی معیشت نے 2024 میں مستحکم ترقی کی ہے، ترجمان سی پی پی سی سی ملک کی جی ڈی پی 134 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، لیو جے ای بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ترجمان لیو جے ای نے کہا ہے کہ 2024 میں ، چینی معیشت نے مستحکم ترقی کی ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے ۔ ملک کی جی ڈی پی 134 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کی شرح نمو 5 فیصد ہے ، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں پیش پیش ہے۔پیر کے روز سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی پریس کانفرنس...
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا نظام جمہوری مشاورت میں عوامی زندگی کی بہتری کی علامت بن گیا چین کے سیاسی مشاورتی نظام کی سب سے نمایاں خصوصیت عقل و دانش کا “انضمام” ہے، رپورٹ بیجنگ : مارچ 2025 میں، چین سالانہ “دو اجلاسوں” کے وقت میں داخل ہو گیا ہے ۔ قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان مختلف شعبوں کے تحقیقی نتائج لے کر بیجنگ میں جمع ہوں گے ، “بڑھاپے کی طویل مدتی دیکھ بھال کو میڈیکل انشورنس میں شامل کرنے” سے لے کر “ڈاکٹروں کی تنخواہوں کو ہسپتال کی آمدنی سے منقطع کرنے” تک، جیسی ہر تجویز عوامی زندگی کے اہم مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ آوازیں چین کی مخصوص سیاسی مشاورتی کانفرنس کے...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی. وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں. بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی. ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے. ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ عطا...
طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شہری زخمی ہوگیا، جبکہ بھگدڑ کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا، جو جانبر نہ ہو سکا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد گولے مقامی آبادی پر گرے، مارٹر گولے گرنے سے کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار...
لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے۔ نازیہ امتیاز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ میرا شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں عوام کے لئے گرینڈ افطار و ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی۔ لکی ڈرا کے موقع پر سماجی کارکن علی شیخانی، ظفر عباس بھی موجود تھے۔ لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ نے خاتون کو...
ویب ڈیسک :شہری نے سوشل میڈیا پر کہا ’’چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا‘‘ جس پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا...
اپنے بیان میں بی این پی عوامی کے رہنماء اسرار زہری نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ تقریبا ختم ہو چکی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکمرانوں کی بے حسی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔ جو قابل تشویش ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے جھالاوان میں قبائلی و سیاسی رہنماؤں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ سیاسی و سماجی قیادت کے لئے غیر محفوظ ہو...
پی ٹی آئی کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا، جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود...
پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علماء کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علماء کے...
تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا. جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود ان جماعتوں سے ملنے کا فیصلہ کیا۔علی امین گنڈاپور نے پیر پگارا سمیت سندھ کی دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم آخری وقت میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز نے ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں مستقل بنیاد پر بھرتیاں کرنے کی سفارش کردی، کمیٹی نے ریلوے ملازمین کی پنشن سے متعلق یونیفارم پالیسی کی بھی سفارش کی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس جام سیف اللہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریلوے پولیس سے متعلق کئی شکایات مل رہی ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں ریلوے پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ کمیٹی کو جمع کرائیں۔سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں نئے لوگوں کی بھرتیوں کی ضرورت ہے، ریلوے میں لوگوں کو کنٹریکٹ پر نہیں مستقل بنیاد...
خصوصی گفتگو میں سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کی معاشی سرگرمیاں پورے ملک کو متاثر کرتی ہیں، اگر کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد اور راولپنڈی بھی چلتا ہے۔ انہوں نے حالیہ کنٹینرز جلنے کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا الزام بھی ہم پر لگا دیا گیا، حالانکہ ان واقعات سے ہر پاکستانی متاثر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاست میں ہے اور تمام جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ خصوصی گفتگو میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل، بجلی اور...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ایک سے دو روز میں ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات طے نہیں تھی. بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے اور پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات...
سٹی 42 : سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ہونے والی ملاقات سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان آج گورنر پنجاب کی رہائش گاہ چک شہزاد فارم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں گورنر سردار سلیم حیدر نے سردار تنویر الیاس خان کا والہانہ استقبال کیا ۔ سردار تنویر الیاس اور سردار سلیم حیدر خان کے درمیان ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن وامان ، معیشت ، سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 ؛ سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل* اور علی* جو بالترتیب 15 اور 16 سال کے ہیں، ان کا صرف ایک ہی خواب تھا، اٹلی جانا۔ انہوں نے اپنے ان دوستوں اور دیگر لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی تھیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک بہتر زندگی گزار رہے تھے۔دونوں بھائی جانتے تھے کہ ان کے آبائی علاقے فیصل آباد اور اس کے اردگرد کے دیہات میں بڑے بڑے گھر انہی لوگوں کے ہیں جن کی فیملی کا ایک فرد یا ایک سے زائد افراد روزگار کے لئے ملک سے باہر مقیم ہیں۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی سلمان* کو رقم دینے کے لئے آمادہ کیا۔ ابتدائی طور پر دونوں بھائیوں کو 20، 20 لاکھ روپے ایجنٹ کو...
اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ضبط شدہ سامان کو نیلام کیا جائے، کراچی میں قائم 250 سے زائد بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، بچت بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ،...
گریمی ایوارڈ میں نامزد معروف گلوکارہ اینجی اسٹون ایک جان لیوا کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔ اینجی کی کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اینجی اسٹون کا اصل نام لاورن براؤن تھا، جو 63 سال کی عمر میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئیں۔ یہ واقعہ یکم مارچ کو صبح 4 بجے پیش آیا، جب وہ الاباما سے اٹلانٹا واپس جا رہی تھیں۔ ان کی گاڑی کا ایک 18 پہیوں والے ٹرک سے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ اینجی اسٹون کو موسیقی کی دنیا میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ وہ اپنے ہپ ہاپ گروپ ’دی سیکوئنس‘ اور مشہور R&B...
لاہور: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عبادات میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اسی مناسبت سے ملک بھر میں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ دکانداروں کے مطابق اس بابرکت مہینے میں ان اشیا کی فروخت میں 35 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ قیمتوں میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 15 سے 20 فیصد تک بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔ لاہور کی مارکیٹوں میں ان دنوں مختلف اقسام کی ٹوپیاں فروخت ہو رہی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ درآمدی پابندیوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے باعث کئی ممالک سے خام مال منگوا کر مقامی سطح پر ٹوپیاں اور تسبیح تیار کی جا رہی ہیں۔ اس وقت بنگلہ دیش،...
رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔ ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹر بابر اعظم اب ان کے پسندیدہ نہیں رہے۔اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی چیمپئن ٹرافی کے سلسلے میں خصوصی ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں دوران شو اداکارہ نے کئی دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔دوران گفتگو میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ساہے ؟جس کے جواب میں سونیا حسین نے بتایا کہ’قومی کرکٹ ٹیم میں اب تک تو میرے فیورٹ پلیئر بابر بھائی تھےلیکن اب ایسا نہیں ہے‘۔اداکارہ نے کہا کہ اب میرا پسندیدہ کھلاڑی کوئی اور ہے لیکن میں اس کھلاڑی کا نام نہیں جانتی۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ’سابقہ کھلاڑیوں میں مجھے فاسٹ بولر شعیب...
---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ’پنجاب فری سولر پینل اسکیم‘ کا آغاز کر دیا گیا۔مریم نواز نے مختلف نمبر بتانے پر فری سولر پینل اسکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔فری سولر پینل اسکیم میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مریم نواز نے مبارک دی۔ شہباز شریف بڑی محنت کرتے ہیں، مریم نے فخر سے میرا سر بلند کردیا، نواز شریفلاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف اور... مریم نواز نے سولر پینل انسٹالیش پراسیس جَلد از جَلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، اس میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل اسکیم کو جَلد اَز جَلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے نیب کا 4 فروری کو درخواست گزار کے تبادلے کا آرڈر معطل کر دیا۔عدالتِ عالیہ میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب خیبر پختون خوا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نیب میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ہیں اور گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔ وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، 2 سینئر بیورو کریٹ معطل اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے... درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اس کے باوجود ناصرف نیب نے 4 فروری کو درخواست گزار کا تبادلہ کیا، بلکہ نیب نے 4 فروری کو درخواست گزار کےخلاف مزید 2 انکوائریاں بھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے عالمی شراکت داروں کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف انداز میں کئے جا رہے ہیں، آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کروانے کا آپشن ہے۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت پاور سیکٹر کی ریفامرز سے متعلق پاور سیکٹرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اجلاس ہوا، ترقیاتی شراکت داروں کے وفد کی سربراہی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کی۔اس وفد میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) انٹرنیشنل...
لاہور: پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دیے، جس پر حملہ آور دہشت گرد پسپا ہو کر فرار پر مجبور ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقے مڑھا میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران پنجاب پولیس ڈی جی خان، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا پنجاب و خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے مڑھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، جس پر پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد پہاڑوں میں فرار ہو گئے۔...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد انگلش ٹیم میں کپتانی کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ہماری ٹیم اعتماد سے عاری دکھائی دی، وائٹ بال قیادت سے الگ ہونے والے جوز بٹلر کی جگہ انہوں نے دونوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتانوں کی تجویز کو اہمیت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کے لیے الگ کپتانوں کی شناخت کرنا ہوگی، چیمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے سے باہر ہوجانے پر جوز بٹلر نے گزشتہ دنوں انگلش ٹیم کی قیادت چھوڑدینے کا اعلان کردیا تھا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف آخری گروپ میچ میں بھی بڑی ناکامی...
رمضان المبارک میں روزے کے دوران پیاس کا احساس زیادہ بڑھ جاتا ہے٭ پانی انسانی جسم کے لیے سب سے ضروری عنصر ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ خاص طور پر رمضان المبارک میں روزے کے دوران پیاس کا احساس زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی واقع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیےماہرین ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ سحر و افطار میں پانی کا زیادہ استعمال گرمی کے دوران جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے افطار اور سحر کے درمیان زیادہ سے زیادہ پانی پینا ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق دن بھر پیاس سے بچنے کے لیے کم از کم 8 سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اس وقت تنقید کی زد میں ہے، جس کی ایک قومی ترجمان شمع محمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بارے میں اپنے تبصروں سے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ شاہین نے کیا کوہلی اور روہت کا شکار، ہر طرف ہونے لگی تعریفوں کی بھرمار شمع محمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں روہت شرما کو "کھلاڑی کی حیثیت سے موٹا" اور بھارتی تاریخ کا "سب سے زیادہ غیر متاثر کن" کپتان قرار دیا۔ تاہم ان کی اس پوسٹ نے بڑے پیمانے پر سخت ردعمل کو جنم دیا، جس کے سبب کانگریس پارٹی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں ٹویٹ حذف کرنے کو...
جامعہ این ای ڈی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 15 روز کے اندر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو کراچی کی جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا۔ جامعہ این ای ڈی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی دوسری 4 برس کی مدت مکمل ہونے پر قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وہ مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک اس عہدے پر فائز رہیں گے، ڈاکٹر سروش لودھی کی مدتِ ملازمت رواں ماہ 21 مارچ کو مکمل...
تہران: ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہوگیا، تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، جس پر عمل کیا۔ جواد ظریف 2013 سے 2021 تک حسن روحانی کی حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔ انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے باعث وہ عالمی...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شفاف ہیں ان کے پاس مذاکرات نہ کرنے، ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر توانائی اویس خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی۔ ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے، پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کے لئے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد...
ظاہر شاہ طورو---فائل فوٹو وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ مسلم ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو صرف خیبر بختون خوا حکومت کے خلاف بیانات دینے پر کابینہ میں رکھا گیا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب حکومت کی ناقص کارکرگی چھپانے کے لیے کے پی حکومت کے خلاف بولتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پنجاب کے لوگ مزید وہاں جعلی حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے...
پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری ؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی...
کولمبیا: جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں خطرناک جنگلاتی آگ بھڑکنے کے بعد حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری مک ماسٹر نے اتوار کے روز ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حکام نے ریاست گیر جلاؤ پر پابندی لگا دی ہے، جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔ مائرٹل بیچ، جنوبی کیرولائنا کے قریب کیرولائنا فاریسٹ فائر نے تقریباً 1,600 ایکڑ زمین جلا کر راکھ کر دی۔ اتوار کی شام تک، آگ کا 30 فیصد حصہ قابو میں لایا جا چکا تھا اور متاثرہ رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ شمالی...
کراچی: کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے اعترافی بیان کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو اعترافی بیان کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم شیراز دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزم کو سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا اور کہا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ سوچ لیں۔ ملزم کا اعترافی بیان کچھ دیر میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں میں جلات خان، حسین نواز، علی جان، سجاد اور دیگر شامل ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ تفتیش مکمل ہوچکی ہے، لہذا انہیں جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے۔ جو لوگ گرفتار کیئے وہ وہاں موجود نہیں تھے، عدالت نے تمام ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مقدمہ کا مرکزی ملزم شاہ زین مری مفرور ہے، ملزمان کیخلاف...
تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کو کو موصول ہوگیا تاہم ان کے استعفے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نےکہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا، عدلیہ کے سربراہ نے مجھے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پرعمل کیا۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013-2021) میں بطور وزیر خارجہ کام کر چکے ہیں اور ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما بیرسٹر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی کو کم از کم 4 نشستیں فارم 47 سے ملی ہیں، پشین سے مولانا فضل الرحمٰن کی کامیابی بھی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں میزبان نادر گرامانی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا کہ فضل الرحمٰن کا احتجاج اس بات پر ہے کہ انہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے کم حصہ دیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن کم حصہ ملنے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے پرویز خٹک کی کابینہ میں شمولیت سے پی ٹی آئی کو مسائل پیش آنے کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے دیا،...
کولمبیا(نیوز ڈیسک) جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں خطرناک جنگلاتی آگ بھڑکنے کے بعد حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری مک ماسٹر نے اتوار کے روز ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حکام نے ریاست گیر جلاؤ پر پابندی لگا دی ہے، جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔مائرٹل بیچ، جنوبی کیرولائنا کے قریب کیرولائنا فاریسٹ فائر نے تقریباً 1,600 ایکڑ زمین جلا کر راکھ کر دی۔ اتوار کی شام تک، آگ کا 30 فیصد حصہ قابو میں لایا جا چکا تھا اور متاثرہ رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔شمالی کیرولائنا میں...
مودی کی فتنہ انگیز قیادت میں بھارت عالمی دہشت گرد ریاست کا روپ دھار چکا ہے۔ کینیڈا ، امریکہ اور برطانیہ سے بھارتی شر انگیزی کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔کینیڈا اور انڈیا کے درمیان تقریباً ڈیڑھ برس سے سفارتی تعلقات میں تنا ئوکے بعد اب ایک بار پھر درجہ حرارت بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی میں ستمبر 2023 ء میں اس وقت شدت آئی تھی جب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ تین مہینے قبل سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں انڈیا کی حکومت کے ایجنٹ ملوث تھے۔ حال ہی میں کینیڈا نے انڈیا پر ملک...
سوچا رمضان المبارک کی چاند رات ہے کیوں نہ حضرت اقدس پیرو مرشد حفظہ اللہ کی نصیحت آموز باتوں سے استعفادہ حاصل کیا جائے ؟ خانقاہ میں حضرت عشاق کے اجتماع سے مخاطب تھے کہ ’’اللہ تعالیٰ کا احسان،ماہِ رمضان مبارک ہو اہل ایمان،الحمدللہ ثم الحمدللہ سیِدصاحب تشریف لے آئے ہیں،رمضان المبارک کا مہینہ،تمام مہینوں کا سیِد یعنی سردار ہے اور اس میں موجود لیلۃ القدر،تمام راتوں کی سیِدہ ہے۔ رمضان شریف تو پہنچ گیا،اللہ کرے ہم بھی،رمضان المبارک تک پہنچ جائیں۔ہاں!جو اللہ تعالیٰ سے مانگے گا، رمضان کو سمجھے گا،اپنی زندگی کے گزرنے کا احساس کرے گا وہ ضرور رمضان المبارک کو حاصل کر لے گا ان شا اللہ ،وہ دیکھو!قبرستانوں تک میں رمضان المبارک کے نور اور سرور...