Jang News:
2025-04-21@12:16:49 GMT

پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT

پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ

—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا اور پنجاب میں 1 ہفتے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، لوئر دیر، مانسہرہ، چنیوٹ، صوابی، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 94 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند، چترال، مردان، سوات، پاراچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹس موصول دریائے کابل اور آس پاس کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے کابل اور اس کے آس پاس کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کو زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گجرات فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

اس حوالے سے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے

پڑھیں:

زلزلے کے شدید جھٹکے

سٹی42: لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں زلزلے کا خدشہ!
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • زلزلہ کیوں آتاہے؟
  • اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
  • اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے
  • لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے 
  • زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے