بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر تشدد سے قتل کی وجہ  گندم کی فصل میں حصہ بتایا گیا ہے۔

افسوس ناک واقعہ پنجاب کے علاقے شاہکوٹ میں پیش آیا، جہاں گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے کے تنازع پر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں 35/32-چودہ ایل میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے بھائیوں نے مل کر گندم کی فصل کاشت کی تھی، تاہم خاتون کا مؤقف تھا کہ فصل کی تقسیم میں ان کے شوہر کے خاندان نے ناانصافی کی اور انہیں کم حصہ دیا گیا۔ اس معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

پولیس کے مطابق اسی دوران مبینہ طور پر بیوی نے شوہر پر شدید تشدد کیا، جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اہل علاقہ میں واقعے کے بعد خوف و افسوس کی فضا قائم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گندم کی فصل بیوی کے

پڑھیں:

15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

15 سالہ بچے کو دھمکی دینے، تشدد کرنے اور زیادتی کی کوشش  کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  ملزم کو سادھوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے کے لیے گیا تھا، جہاں  ملزم نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور مچایا۔

ملزم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہا اور تشدد بھی کرتا رہا، جس کی وجہ سے بچے کے بائیں بازو پر زخم بھی آیا۔

پولیس نے ملزم ہیرا کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • شاہکوٹ، بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • چیچہ وطنی: بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا