2025-03-12@15:28:11 GMT
تلاش کی گنتی: 25

«جاب پلیس منٹ کا»:

    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جب کہ ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مریم نواز نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لیے جامع پلان طلب کیا، اور نجی اشتراک سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ’اسکلز آن ویل‘ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹرانس جینڈرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ”پہچان“ کے تحت 1600 ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ جاری ہے، ٹیکسٹائل،...
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبارفنانس لون دینے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام”پہچان“ جاری، 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیگ سٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر کو 8ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز کے قیام کی منظوری آئی بی ای...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لیے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی نے ویمن کرکٹر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ویمن کرکٹر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کیلئے آسٹریلیا کی الانا کنگ اور انابیل سدرلینڈ جبکہ تھائی لینڈ کی تھیپاتچا پتھاوونگ کو نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیاں فروری کے مہینے کی کارکردگی پر کی گئی ہیں۔
    جس میں بین الاقوامی کرکٹ کے ایک پرجوش مہینے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے آج فروری کے لیے آئی سی سی مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کرکٹرز کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ٹورنامنٹ کے 3 ستارے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف بھارت کی فیصلہ کن سیریز میں فتح کے شاندار...
    کراچی: ’’ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اب انگلینڈ کو کسی نئے کپتان کی ضرورت ہے، جنوبی افریقہ سے میچ کے بعد میں قیادت چھوڑ دوں گا‘‘ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جب جوز بٹلر نے یہ کہا تو صحافیوں کو خاصی حیرت ہوئی کیونکہ ہمارے ملک میں ایسی کوئی روایت نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد صرف باتیں ہوئیں عملی طور پر کچھ نہ ہوا، لوگ بھی کچھ دن بعد بھول گئے۔  اب 29 سال بعد پاکستان میں کوئی آئی سی سی کا ایونٹ ہو رہا ہے اور ہماری ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں چند دن بعد ہی گھر بیٹھ گئی، ان دنوں عوام بہت غصے میں ہے،...
    مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور نیسپاک نے اٹک پلیسر گولڈ پروجیکٹ کے لیے اشتراک کر لیا ہے  جو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ نیسپاک کی جانب سے اٹک پلیسر گولڈ ڈپازٹس پراجیکٹ کا آغاز معدنیات کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سلسلے میں نیسپاک نے ضلع اٹک میں دریائے سندھ کے کنارے نو (09) پلیسر گولڈ بلاکس کے لیے بولی کے دستاویزات کی تیاری کے لیے کنسلٹنسی سروسز اور ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان کے پاس تعمیراتی مواد، صنعتی معدنیات، اور قیمتی دھاتوں سمیت وافر معدنی وسائل ہیں جو ملک کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بے نہایت ضروری ہیںَ۔ چیلنجز سے صحیح...
    دبئی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس سے قبل کریں گے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم متوازن ہے، ہماری ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نظر نہیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پریشر ہوتا کیا ہے؟ اچھا کرو اور اگر اچھا نہ ہوا تو کیا ہوگا، تو یہ ساری چیزیں میچ سے پہلے اور میچ کے بعد کی ہیں، ابھی تو سب قیاس آرائیاں ہی کر رہے ہیں کہ اس میچ میں کیا ہوگا، یہی خوبصورتی ہے کہ کیا ہوگا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ کسی کو کچھ پتا نہیں ہے، پلیئرز کا کام ہی پریشر لینا ہے، اگر پریشر...
    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ...
    اسلام آباد(  آ ئی این پی  )     پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی نے کہا ہے کہ بابراعظم میرے فیورٹ پلیئر ہیں ، آسٹریلیا کے میچ اور کپ جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہائوس  کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں سے جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا کب جیت جائے گا۔  عمران خان اگر اپنی رہائی چاہتے ہیں تو غیبت کرنے والوں...
    سکھر (نمائندہ جسارت) کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام اور ایل پی جی کے غیر قانونی فروخت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ سیپکو حکام بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن مضبوط کریں۔ جن علاقوں میں بجلی کے بلوں کی 100 فیصد ادائیگی ہو رہی ہے اور کوئی بھی ڈیفالٹر نہیں ہے، وہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ کمشنر سکھر نے سیپکو حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں اور دیگر سرکاری دفاتر کے ٹرانسفارمروں سے غیر قانونی کنکشنز کی شکایات موصول ہوئی ہیں، وہاں فوری طور پر کارروائی کر کے کنڈے ختم کیے جائیں۔ جن...
    پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستانی پلیئنگ الیون ٹیم میں دو تبدیلیاں سہ ملکی سیریز قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز
    کراچی: ہریانہ کے سابق کرکٹر اجیت چانڈیلا نے 2013 آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ سے متعلق حالیہ پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ یہ میرے لیے بھیانک خواب اور زندگی تبدیل کرنے کا سبب بنا۔ انہوں نے بتایا کہ جس دوران میں جیل میں تھا بڑے بھائی دنیا سے گزر گئے اور میں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا۔ اجیت کو اس کیس میں سزاوار قرار دیا گیا تھا، انھوں نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کی تھی، ان کے ساتھ شری شانتھ اور انکت چوون کو بھی مجرم قرار دیا گیا اور ان تمام کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جو کچھ بھی ہوا میں اسے آج بھی یاد...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں دو تجربہ کار کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں باندھ لیں۔ گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ کپتان روہت شرما اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی دونوں تجربہ کار پلیئرز آئی سی سی ایونٹ میں اہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ میچز میں ان کی پرفارمنس کچھ اچھی نہیں رہی ہے لیکن پھر بھی چیمپیئنز ٹرافی میں ان دونوں کا کردار خاصا اہم ہوگا۔ یاد رہے کہ آسٹریلین ٹور میں ناکامی کے بعد دونوں پلیئرز نے ملکی فرسٹ کلاس رنجی ٹرافی ایونٹ میں شرکت کی مگر اس میں بھی بیٹ پر لگا زنگ نہیں جھاڑ پائے۔ دونوں کھلاڑی اب انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کی...
    بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025 کے کم از کم 8میچز فکسنگ کی زد میں آگئے۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کونتائج میں گڑبڑ محسوس ہوئی ہے، اس کا شبہ ذرائع اور میڈیا رپورٹس میں بھی کیا گیا، مقامی میڈیا نے چند ایسی دستاویز دیکھیں، جس میں اے سی یو 10 مختلف پلیئرز اور 4 فرنچائزز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان 10 مشتبہ پلیئرز میں سے 6بنگلہ دیشی نیشنل ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، 2 نئے پلیئرز جبکہ 2 غیرملکی پلیئرز بھی حکام کے ریڈار پر ہیں، میڈیا نے مشتبہ میچز کی فہرست بھی شائع کی ہے۔ حکام کے مطابق ان میچز میں بولرز نے 3 لگاتار وائیڈز اور بڑی نوبالز بھی کی ہیں، مشتبہ پلیئنگ الیون،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ یورپی یونین کے وفدنے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ  نے  کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکنزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم اور...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اتوار کو مزید 4 کیٹیگریز میں سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق  سری لنکا کے ابھرتے ہوئے بیٹر کامندو مینڈس ’ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر‘  جبکہ رچرڈ النگ ورتھ’امپائر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ لے اڑے، ان کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ایوارڈز کے اعلانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے مطابق اتوار کو اس نے مزید 4 کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق سری لنکا کے مایہ ناز بیٹر کامندو مینڈس کو ایمرجنگ پلیئرآف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا کیا گیا ہے، کیونکہ کامندو مینڈس نے سال 2024...
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا۔جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔ پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور کاشف علی کل انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہوں گے، اس کے علاوہ محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل ملتان میں ہوگا۔...
    شارجہ: شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے اپنی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 مہم کا آغاز اپنے انداز میں کیا۔ میدان کے علاوہ ، شارجہ واریئرز بھی اپنی نئی لانچ کردہ ایتھلیزر کٹ کے ساتھ ٹرینڈ سیٹرز کے طور پر اپنی ساکھ قائم کررہی ہے۔ نئے اور منفرد کٹ واریئرز کی اسرپٹ کو ظاہر کرتی ہے نئے جاری کردہ کٹ میں پیلے اور جامنی رنگ شامل کئے گئے ہیں جو نہ صرف ٹیم کے لئے وژن کو مستحکم کرتے ہیں بلکہ ٹیم کو منفرد بھی بناتے ہیں ٹم ساؤتھی اور کے باقی ساتھی کھلاڑیوں کے لئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ کھلاڑی غیر مسابقتی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے آرام دہ...
    ملتان: پاکستان نے ویسٹ اندیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیے جانے والے محمد حریرہ اپنا ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ’ایکس‘ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف کل سے ملتان میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے والا فارمولہ دہرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹیم میں 3 ریگولر اسپنرز اور صرف ایک فاسٹ باؤلرز کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ محمد حریرہ قومی ٹیم کی جانب سے کل اپنا...
    ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب انجری کے سبب شامل نہیں ہیں جب کہ میر حمزہ، محمدعباس اور عامر جمال ڈراپ کییگئے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے اپنے 12 شہداء اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، تاہم زخمیوں میں سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی کمپلینٹ ایک پرائیویٹ کمپلینٹ ہے، اس کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اس کمپلینٹ پر مزید کارروائی ہو گی، کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو گا۔چیئرمین پی ٹی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
۱