ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا۔جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔
پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔