ہم نے اپنے 12 شہداء کا ذکر کیا تھا، مزید 2 زخمی جاں بحق ہو چکے‘ بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے اپنے 12 شہداء اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، تاہم زخمیوں میں سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی کمپلینٹ ایک پرائیویٹ کمپلینٹ ہے، اس کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اس کمپلینٹ پر مزید کارروائی ہو گی، کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
اسلام آباد:سائیکو گینگ نے پولیس پر حملہ کردیا، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس افسران بہترین حکمت عملی کے سبب محفوظ رہے۔
پولیس افسران نے بہادری سے ڈکیت گینگ کا حملہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کےد وران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر خطرناک سائیکو گینگ کے 2 ڈکیت زخمی ہوگئے۔
زخمی ڈکیت خطرناک بین الصوبائی گینگ کے ارکان اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر لمحہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی جان مال اور عزت کی حفاظت کےلیے تیار ہے۔