2025-03-03@21:32:19 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ»:
کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (BPL) میں چٹاگانگ کنگز کے لیے خیر سگالی سفیر اور مینٹور کے طور پر اپنی خدمات کے عوض مکمل ادائیگی نہ ملنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) سے رابطہ کیا ہے۔ حال ہی میں 3 پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیر لیگ سے طے شدہ رقم کی عدم ادائیگی کے تنازعے کی وجہ سے نکل گئے تھے، اور اب ایک اور فرنچائز کے خیر سگالی سفیر، شاہد آفریدی کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود آفریدی کو کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے اس معاملے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ...
چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کرتے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بنگلہ دیش پاک بھارت ٹاکرا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ وی نیوز
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئےبنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اپنے باقی گروپ سٹیج میچز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی ، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی ۔بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ24فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی، بنگلہ دیش اپنا آخری گروپ میچ 27فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے ساتھ 2 بنگلہ دیشی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اوپنر سومیا سرکار پہلے ہی اوور میں کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے کیچ پکڑا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کیوں ہوئی؟ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ...
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا پہنچا ہے، اس کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔ شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی، شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے لفبورویونیورسٹی میں بھی دیے گئے بولنگ ٹیسٹ میں بھی شکیب الحسن ناکام رہے تھے جبکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نجم الحسین شانتو کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مشفق الرحیم، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر علی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نصوم احمد، مہدی حسن، محمود اللہ، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور توحید ہریدائے کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راونڈر شکیب الحسن کو پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنائے گئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان انہیں بالنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں دوسری بار بھی ناکام ہونے...
ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑاجھٹکا، آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی۔ شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹرکھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت مشکل ہے۔ تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد بنگلا دیش کا دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر...